ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب اظہر اکرم کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں ویڈیو لنک اجلاس

زیر التوا چالان جلد از جلد مکمل کرکے رپورٹ پیش کریں،خواتین اور بچوں سے متعلق مقدمات کی تفتیش میں تاخیر نہ کی جائے اینٹی ریپ انوسٹی گیشن اینڈ ٹرائل ایکٹ 2021ء پر بہر صورت عملدرآمد یقینی بنایا جائے‘ ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب اظہر اکرم

ہفتہ 29 مارچ 2025 20:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2025ء)ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب اظہر اکرم کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور، ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور، ایس ایس پی ایڈمن، ڈی ایس پی لیگل ون انویسٹی گیشن پنجاب سمیت تما م ایس ایس پیز انویسٹی گیشن، ایس ایس پیز RIB اور ڈی ایس پی لیگل نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب اظہر اکرم نے افسران کو بروقت چالان مرتب کر کے عدالتوں میں جمع کروانے کی ہدایت کی۔تمام افسرا ن 17 دن میں چالان جمع کروانے کے عمل کو یقینی بنائیں ۔ تمام افسران کا پول کام ریکارڈ اپ ڈیٹ ہونا چاہئے اورزیر التوا چالان جلد از جلد مکمل کرکے رپورٹ پیش کریں ۔خواتین اور بچوں سے متعلق مقدمات کی تفتیش میں تاخیر نہ کی جائے۔ ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن نے مزید کہا کہ اینٹی ریپ انویسٹی گیشن اینڈ ٹرائل ایکٹ 2021ء پر بہر صورت عملدرآمد یقینی بنایا جائے اوراینٹی ریپ اینڈ ٹرائل ایکٹ 2021ء کے تحت افسران کو تربیتی کورسز کروائے جائیں۔

متعلقہ عنوان :