
ورلڈ بینک نے پنجاب کلین ایئر پروگرام کے لیے 30 کروڑ ڈالر کا قرضہ منظور کر لیا
ہفتہ 29 مارچ 2025 21:10
(جاری ہے)
صاف ہوا سے سانس اور دل کی بیماریوں میں کمی آئے گی، جس سے ماحول زیادہ صحت مند اور رہنے کے قابل ہوگا۔
پنجاب کلین ایئر پروگرام ورلڈ بینک کے نئے'کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک (سی پی ایف) کے مطابق ہے اور اس کا ہدف اگلے دس سال میں PM2.5 فضائی آلودگی کے خطرناک ذرات کی مقدار میں35 فیصد کمی کرنا ہے۔ اس سے لاہور ڈویژن کے 1.3 کروڑ باشندوں میں سانس اور دیگر آلودگی سے متعلق بیماریوں میں نمایاں کمی آئے گی۔ اہم اقدامات میں 5000 سپر سیڈرز کی فراہمی تاکہ فصلوں کے باقیات جلانے (کھیتوں میں آگ لگانے) کے مسئلے پر قابو پایا جا سکے۔ 600 الیکٹرک بسیں متعارف کرائی جائیں گی تاکہ عوامی نقل و حمل کو فروغ دیا جا سکے۔ پنجاب بھر میں ہوا کے معیار کی نگرانی کے اسٹیشنزکو بڑھایا جائے گا۔ دو نئے'فیول ٹیسٹنگ لیبارٹریز' قائم کی جائیں گی تاکہ ایندھن کے معیار کو یقینی بنایا جا سکے۔ عوامی آگاہی اور موسمیاتی فوائد پروگرام کے تحت عوام میں شعور بڑھانے کے لیے خاص طور پر اسکولوں اور ہسپتالوں میں مہم چلائی جائے گی ۔ PM2.5 میں کمی کے ساتھ ساتھ، یہ پروگرام 12 سال میں 35.6 ملین میٹرک ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کو کم کرے گا، جس سے ماحولیات اور موسمیاتی تبدیلی کے خلاف جنگ میں مدد ملے گی۔ ورلڈ بینک کے پروجیکٹ لیڈر شیام سری نواسن نے کہا کہ یہ پروگرام کسانوں کو جدید ٹیکنالوجی فراہم کرے گا، الیکٹرک بسوں کے شعبے میں روزگار کے مواقع پیدا کرے گا اور پرانے گاڑیوں کے مالکان کی مدد کرے گا۔ اس کے علاوہ، حکومتی اہلکاروں کی تربیت سے ماحول کو زیادہ پائیدار بنانے میں مدد ملے گی۔ اس منصوبے سے پنجاب کے عوام کو صاف ہوا اور بہتر صحت کی سہولت میسر آئے گی، جس سے معیار زندگی بہترہو گا۔مزید قومی خبریں
-
امریکی شہری سے پولیس اہلکاروں کی جانب سے 80 ہزار ڈالر رشوت وصولی ، بڑا انکشاف سامنے آگیا
-
نمبر پلیٹس کی تبدیلی یا عوام کی تذلیل عوام کا غصہ عروج پر ، شہری حقوق کمیٹی حکومت پر برس پڑی
-
سستی بجلی کی فراہمی میں ایس ٹی ڈی سی کا کلیدی کردار ہے، وزیرتوانائی سندھ
-
ہم چاہتے ہیں کراچی پریس کلب کو کسی اور جگہ شفٹ کر دیں، شرجیل میمن
-
گورنر سندھ کی ایرانی سفارتخانے آمد: اسرائیلی جارحیت پر شدید مذمت اور یکجہتی کا اظہار
-
پشاور ہائی کورٹ :علی امین گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت میں توسیع
-
پشاور ہائیکورٹ نے نیشنل ہائی وے کی تعمیر کے لیے این ایچ اے کو 90 دن کا وقت دیدیا
-
جولائی اور اگست میں اسلام آباد ہائیکورٹ کی تعطیلات کا شیڈول جاری کردیا
-
عمران خان اپنے ہی لوگوں کی سیاست کے باعث جیل میں ہیں، شرجیل میمن
-
جناح انسٹیٹیوٹ کا نام تبدیل کرنا حکمرانوں کی چھوٹی سوچ کی عکاسی کرتا ہی: جاوید قصوری
-
خواجہ سلمان رفیق کا داتا درباردورہ، 9 محرم کے غسل مبارک انتظامات کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ بلوچستان کا پیپلز ٹرین سروس شروع کرنے کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.