
پاکستان کا وہ علاقہ جہاں کل عید الفطر منائے جائے گی
داؤدی بوہرہ جماعت کل اتوار کو ملک بھر عید الفطر کے اجتماعات کا انعقاد کرے گی
محمد علی
ہفتہ 29 مارچ 2025
21:37

(جاری ہے)
اس کے علاوہ پان منڈی، سولجر بازار، بلوچ کالونی، نارتھ ناظم آباد اور حیدری میں بھی نماز عید کے اجتماعات منعقد ہوں گے۔
دوسری جانب سعودی عرب سمیت 6 اسلامی اور مجموعی طور پر 9 ممالک میں آج 29 رمضان المبارک کو شوال کا چاند نظر آنے کا اعلان کر دیا گیا۔ گلف نیوز کے مطابق سعودی عرب شوال 1446 ہجری کے چاند کی رویت کا اعلان کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا، جس کے بعد متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین، کویت، ترکیہ، امریکا، برطانیہ اور فرانس میں بھی شوال کا چاند نظر آ گیا۔ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین، کویت، ترکیہ، امریکا، برطانیہ اور فرانس میں کل بروز اتوار 30 مارچ کو عید الفطر کے اجتماعات ہوں گے، عید الفطر بھرپور مذہبی جوش و خروش سے منائی جائے گی۔ جبکہ عمان خلیجی کونسل کا واحد ملک ہے جہاں آج چاند نظر نہیں آیا، عمان میں رمضان المبارک کا 30 روزوں کے بعد اختتام ہو گا، سلطنت میں عید الفطر 31 مارچ بروز پیر کو منائی جائے گی۔ اس سے قبل 5 اسلامی ممالک سمیت 7 ممالک میں عید الفطر 31 مارچ کو ہونے کا اعلان کیا جا چکا۔ برونائی دارالاسلام دنیا کا پہلا اسلامی ملک ہے جہاں سب سے پہلے عید الفطر 1446 ہجری کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کیا گیا۔ برونائی دارالاسلام میں 31 مارچ بروز پیر کو عید الفطر منائی جائے گی۔ برونائی دارالاسلام کے بعد ملائیشیا، انڈونیشیا، بنگلہ دیش، بھارت اور ایران نے بھی عید الفطر 31 مارچ بروز پیر کو ہونے کا اعلان کر دیا۔ اس سے قبل سب سے پہلے آسٹریلیا میں عید الفطر کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کیا گیا۔ آسٹریلیا میں مفتی اعظم اور فتوٰی کونسل کی جانب سے مشترکہ طور پر ماہ مبارک کے اختتام سے متعلق آسٹریلیا میں رہائش پذیر مسلمانوں کو آگاہ کر دیا گیا۔ آسٹریلیا دنیا کا پہلا ملک ہے جہاں رواں سال کی عید الفطر کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کیا گیا۔ آسٹریلین فتوٰی کونسل کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق آسٹریلیا میں عید الفطر 31 مارچ بروز پیز کو منائی جائے گی۔ دوسری جانب سپارکو کے سائنسی تجزیے کے مطابق شوال کا نیا چاند آج بروز ہفتہ 29 مارچ 2025 کو پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق 15:58 بجے (3 بج کر 58 منٹ پر) پیدا ہو چکا۔ محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق 30 مارچ اور29 رمضان کورویت ہلال کمیٹی کااجلاس ہوگا۔ اجلاس کے وقت چاند کی عمر27 گھنٹے ہوگی، یوں پاکستان میں 30 مارچ کو ماہ شوال کا چاند بآسانی دیکھا جا سکے گا۔ 30 مارچ کو غروب آفتاب اورغروب قمر کے درمیان تقریباً ایک گھنٹے کا فرق ہے، چاند ایک گھنٹے تک دیکھا جا سکے گا۔ ماہ شوال کےچاند کاحتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔مزید اہم خبریں
-
عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں مکمل
-
ابراہم اکارڈز سے متعلق دباؤ آیا تو اپنے مفادات دیکھیں گے
-
بانی پی ٹی آئی کو جیل سے تحریک نہیں چلانے دیں گے
-
ٹیکس شارٹ فال ہوشربا 1400 ارب روپے سے تجاوز کر گیا
-
اگراندرونی مسائل حل ہو جائیں تو پاکستان نمایاں طور پر ترقی کر سکتا ہے
-
ایران سے افغان مہاجرین کی وسیع بے دخلی پر ادارہ مہاجرت کو تشویش
-
کے پی بجٹ کی منظوری پر پارٹی میں اختلافات ہیں ان کو ختم کریں گے
-
ملک میں شیطانیت کا مرکز جاتی امراء ہے جس کے شیاطین سر سے لیکر پاؤں تک اس لوٹ مار میں ڈوبے ہوئے ہیں
-
بھارت کی آبی جارحیت کے باعث دریائے چناب ،ندی نالوں میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بڑھنے لگی
-
وزیراعلی علی امین گنڈاپور کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب نہیں ہوگی
-
غریب ممالک کو پائیدار ترقی کے حصول میں مالی وسائل فراہم کرنے کا مطالبہ
-
حکومت کا پاکستانی پاسپورٹ کی بہتری کا دعوٰی غلط نکلا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.