وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایات پر "بارڈر سکیورٹی سمٹ 2025" میں شرکت کیلئے وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری برطانیہ پہنچ گئے

اتوار 30 مارچ 2025 15:10

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2025ء) وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایات پر وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری برطانیہ پہنچ گئے ۔ وہ "بارڈر سکیورٹی سمٹ 2025" میں شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

اس سمٹ میں پاکستانی وفد سمیت 40 ممالک شرکت کریں گے۔ وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان منظم امیگریشن جرائم کے خلاف عالمی تعاون کے لئے پر عزم ہے۔وزیر مملکت طلال چوہدری نے لندن میں عید الفطر کی نماز ادا کی، پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ وقت گزارا۔