
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی عید الفطر کے پر مسرت موقع پر پوری قوم کو مبارکباد
اتوار 30 مارچ 2025 20:10
(جاری ہے)
انہوں نے مزید کہا کہ ایثار اور اخوت کے جذبے کو فروغ دے کر ہم معاشرتی ہم آہنگی کو مضبوط بنا سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عید کے موقع پر ہمیں اپنی دعاؤں میں مقبوضہ فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کو بھی یاد رکھنا چاہیے جو بدترین ظلم و بربریت کا سامنا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 50 ہزار سے زائد بے گناہ فلسطینی بچے، عورتیں اور بزرگ شہید ہو چکے ہیں، بنیادی ڈھانچہ تباہ ہو چکا ہے اور لاکھوں افراد خوراک، پانی اور طبی سہولیات سے محروم ہیں۔ اسی طرح مقبوضہ کشمیر کے نہتے عوام پر بھارتی قابض افواج کی ظلم و زیادتی بھی عالمی برادری کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ ظلم و بربریت کی روک تھام کے لیے فوری اور عملی اقدامات کرے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ عید الفطر کے موقع پر ہمیں اپنے اختلافات کو بھلا کر ملکی کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ عید کے اجتماعات ہمیں قومی یکجہتی کا پیغام دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم سیاسی اختلاف کو بھلا کر ملک کو درپیش دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے کیلئے متحدہ ہونے کی ضرورت ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ عید الفطر کے پرمسرت موقع پر ہمیں اپنے سیکیورٹی فورسز کے بہادر جوانوں کی قربانیوں کو بھی یاد رکھنا ہے جہنوں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ عید کے موقع پر وہ شہداء کے اہلخانہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملکی سلامتی کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں۔قوم اپنے بہادر جوانوں کی قربانیوں کو سلام عقیدت پیش کرتی ہے۔ اسپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ عید الفطر اتحاد اور یکجہتی کا پیغام دیتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو درپیش چیلنجز پر قابو پانے کے لیے ہمیں مل کر آگے بڑھنا ہوگا۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے دعا کی کہ عیدالفطر کا بابرکت دن ہر پاکستانی کے لیے خوشی و امن کا پیغام لے کر آئے۔ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید میر غلام مصطفیٰ شاہ نے عیدالفطر کے موقع پر قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ عید الفطر کا دن ہر مسلمان کے لئے رحمت، مسرت اور برکت کا پیغام لے کر آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس دن کا حقیقی مقصد ایثار، محبت اور یکجہتی کے جذبے کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پر مسرت موقع پر اپنے اردگرد موجود ضرورت مندوں، غریبوں، یتیموں اور بے سہارا افراد کو اپنی خوشیوں میں شریک کریں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پوری پاکستانی قوم فلسطین اور کشمیر کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتی ہے اور دعاگو ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں جلد آزادی کی نعمت عطا فرمائے۔ انہوں نے دعا کی کہ عیدالفطر کا یہ مقدس دن پاکستان سمیت پوری امتِ مسلمہ کے لیے امن و خوشحالی کا باعث بنے۔مزید قومی خبریں
-
دین اسلام کے اسلامی سال کی ابتدا بھی قربانی سے ہے اور اختتام بھی قربانی سے،ثروت اعجاز قادری
-
چوہدری شجاعت حسین،چوہدری سالک حسین،طارق حسن و دیگر قائدین کا کراچی آمد پر بھرپور استقبال کیاجائے گا،ق لیگ کراچی
-
لاہور، سوشل میڈیا ایپ پر خریدار بن کر موبائل فونز، موٹر سائیکل ہتھیانے والا ملزم گرفتار
-
وزیراعلی مریم نواز کی ہدایات پر ایکوا کلچر سے متعلق جائزہ اجلاس
-
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے ہراسمنٹ کیس میں گریڈ 20 کے افسر معظم سپرا کو بری کر دیا
-
عمر ایوب نااہلی کیس، الیکشن کمیشن کی پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کی ہدایت
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد بسوں کے کرایوں میں بھی اضافہ
-
حکومت نے مہنگائی پر قابو پا کر معیشت کو استحکام دیا، آئندہ مالی سال میں حکومت کا ہدف ایکسپورٹ لیڈ گروتھ اور زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہے ، بلال اظہر کیانی
-
اسلام آباد پولیس نے سردار فہیم کے ہائی پروفائل قتل سمیت اندھے قتل کے کئی کیسز کا کامیابی سے سراغ لگایا ہے، لوگوں کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی ترجیح ہے، طلال چوہدری
-
فیصل کریم کنڈی سے عمان کے بوشر بائیکر کلب کے بائیکرز کی ملاقات ، مختلف امورپر تبادلہ خیال
-
جب تک فلسطین اور کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہوگا جنگ کا خطرہ رہے گا،دنیا ان مسائل پر توجہ دے اور ان کو حل کرے، مشعال ملک
-
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی لکی مروت میں ٹریفک پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.