
حکومت نے پیٹرولیم کی مد میں عوام کی جیب پر 17 ارب روپے کا ڈاکا ڈالا، مفتاح اسماعیل
ہم اس حکومت سے امید ہی کرسکتے ہیں توقع نہیں کرسکتے ہیں، حکومت نے بجلی پر ریلیف دینے کا کہا تھا وہ ابھی تک نہیں ملا، جو لوگ عوام کے ووٹ سے نہیں آئے وہ عوام کو ریلیف کیوں دیں گے، رہنماءعوام پاکستان کا عید ملن پارٹی سے خطاب
فیصل علوی
بدھ 2 اپریل 2025
12:45

(جاری ہے)
ان کاکہنا ہے کہ 17 ارب روپے ہم نے ٹیکس دیا ہے اور مزید دیتے رہیں گے۔
عوام کو بجلی اور گیس کے بلوں میں ریلیف دیا جائے۔حکومت آج ٹیکس لگانے کی بات کرتی ہے اور کل ریلیف دینے کی بات کرتی ہے۔ہماری اللہ سے دعا ہے کہ عام پاکستانی کی تنخواہوں میں بھی اضافہ ہو۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رہنماءعوام پاکستان پارٹی مفتاح اسماعیل نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت کینالز بنانے کے منصوبے کو موخر کردے۔متنازعہ منصوبے بنانے سے عوام کی کوئی خدمت نہیں ہوگی۔ ملک کی بد نصیبی ہے کہ پیپلز پارٹی سندھ میں 16سال سے حکومت کررہی ہے۔یہ حکومت عوام کو دیگر سہولیات نہیں دے سکتی اور نہ ہی ڈمپر سے لوگوں کو بچانے کیلئے کوئی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہاں کراچی حیدر آباد کا موٹر وے نہیں ہے سپر ہائی وے کا نام موٹر وے رکھ دیا گیا۔ حیدر آباد سے سکھر موٹر وے نہیں اورانہوں نے پچھلے ہفتے لاہور سے بہاول نگر موٹر وے بنانے کا اعلان کردیا۔اچھی اور ذمے دار حکومت ہو تو ٹینکر اور ڈمپر کا مسئلہ 3 دن میں حل ہوسکتا ہے۔کراچی میں سینکڑوں افراد ٹینکر کی ٹکرسے مرگئے ہیں لیکن حکومت نے اس مسئلے کے حل کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
پیپلزپارٹی کی حکومت نے کراچی کو تباہ و برباد کر دیا
-
سانحہ لیاری، کمشنر کراچی کی 13 گھنٹے بعد جائے وقوعہ پر آمد
-
سکھر میں ٹرین کی چھت پر بیٹھے مسافر بجلی کی تاروں سے ٹکرا گئے
-
میاں نوازشریف کی اڈیالہ جیل جانے کی خبر میں کوئی حقیقت نہیں
-
حکومت نے بینکوں سے پیسے نکلوانے پر فائلرز پر بھی ٹیکس عائد کر دیا
-
کےپی اسمبلی میں ایمل ولی کی خواہش جلد پوری ہونے جارہی ہے
-
بانی پی ٹی آئی مائنس ہوگئے وہ اب سیاست میں اہم نہیں رہے
-
خیبرپختونخواہ کا بجٹ منظورنہ ہوتا تو ہماری حکومت بھی جاتی اور قصور بھی ہمارا ہوتا
-
عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ لادنے والی حکومت کی اشرافیہ پر نوازشات کی بارش
-
خیبرپختونخواہ حکومت مضبوط ہے ہمارا کوئی رکن اسمبلی کہیں نہیں جارہا
-
غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، کم از کم 35 فلسطینی ہلاک
-
ملک میں سونے کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک ہزار500 روپے کی کمی ہوگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.