امریکی صدر ٹرمپ کا سعودیہ، قطر اور یو اے ای کے دورے کا اعلان

سعودی عرب کا دورہ ایک معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے ہوگا جس کے تحت امریکی معیشت میں ایک کھرب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی

بدھ 2 اپریل 2025 13:10

امریکی صدر ٹرمپ کا سعودیہ، قطر اور یو اے ای کے دورے کا اعلان
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اپریل2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ سعودی عرب کا دورہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، جو مئی کے مہینے میں ہو سکتا ہے ۔ذرائع کے مطابق مئی کے وسط میں دورے کی تاریخ متوقع ہے، ٹرمپ نے اپنے پہلے دورے کے دوران 2017میں سعودی عرب اور اسرائیل کو ابتدائی مقامات کے طور پر منتخب کیا تھا۔

(جاری ہے)

ٹرمپ نے اس سے پہلے مارچ میں کی گئی اپنی باتوں کو دہراتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کا دورہ ایک معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے ہوگا جس کے تحت امریکی معیشت میں ایک کھرب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی، جس میں فوجی ساز و سامان کی خریداری بھی شامل ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ قطر اور یو اے ای میں بھی اسی نوعیت کے معاہدے طے کیے جائیں گے۔ٹرمپ نے مزید کہا ان دو یا تین دنوں میں زبردست روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے،۔ تاہم انہوں نے ان معاہدوں کی تفصیلات پر مزید وضاحت نہیں دی۔