
بلوچستان کی ترقی وفاقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، وزیراعظم شہباز شریف
وفاقی حکومت بلوچستان کی ترقی کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی،وزیراعظم سے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے ملاقات کی ، وزیر اعلیٰ بلوچستان نے وزیراعظم کو عید الفطر کی مبارکباد دی
فیصل علوی
بدھ 2 اپریل 2025
15:25

(جاری ہے)
اس موقع پر وزیراعظم نے گفتگو کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ بلوچستان کی ترقی وفاقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس مقصد کیلئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں گے۔بلوچستان کے مسائل حل کرنے کیلئے تمام تر اقدامات کئے جائیں گے ۔
حکومت کی اولین کوشش ہے کہ بلوچستان کے تمام مسائل کو فوری حل کیا جائے ۔ بلوچستان کی پسماندگی دور کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔دریں اثناءوزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن رضا نقوی نے بھی ملاقات کی۔دونوں رہنماﺅں کے درمیان ملاقات میںملک میں سیکیورٹی کیلئے کئے گئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ وفاقی وزیر داخلہ نے وزیراعظم شہباز شریف کو ملک میں سکیورٹی کیلئے اقدامات کی پیشرفت اور افغان باشندوں کی وطن واپسی کے عمل کی پیشرفت کے حوالے سے آگاہ کیا۔وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان میں بتایاگیا ہے کہ وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو عید الفطر کے موقع پر انہیںمبارکباد پیش کی۔وزیراعظم شہباز شریف نے بالخصوص عید الفطر کے موقع پر ملک میں امن و امان کی صورتحال پر اظہار اطمینان کیا۔ دونوں رہنماوں کی ملاقات کے دوران متعلقہ وزارت کے امور پر گفتگو کی گئی ۔وزیراعظم نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو افغان باشندوں کی وطن واپسی کو یقینی بنانے کی ہدایات بھی دیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یمن: حوثیوں کے خلاف جنگ، امریکہ کو مہنگی پڑ رہی ہے
-
ایسے اقدامات دشمن کیلئے قیمتی انٹیلی جنس معلومات فراہم کرسکتے ہیں
-
پاکستان اور بھارت کشیدگی نہ بڑھائیں،دونوں ممالک مل بیٹھ کر مسئلے کا حل نکالیں،امریکہ
-
مصدقہ انٹیلی جنس اطلاعات ہیں بھارت اگلے 24 سے 36 گھنٹوں میں فوجی کارروائی کر سکتاہے، عطاء اللہ تارڑ
-
بھارت اگلے 24 سے 36 گھنٹوں میں حملہ کر سکتا ہے، پاکستان
-
یوکرین کے لوگ ٹرمپ کے امن منصوبے کے متعلق کیا سوچتے ہیں؟
-
پاکستان: موسمیاتی تبدیلی ملیریا میں اضافہ کا سبب، ڈبلیو ایچ او
-
موجودہ حالات میں فلسطینی مسئلے کا دو ریاستی حل ڈوبنے کا خطرہ، گوتیرش
-
میانمار: زلزلے کے ایک ماہ بعد بھی جھٹکے جاری رہنے سے لوگ خوفزدہ
-
پاکستان: بلوچ رہنماؤں کی گرفتاریوں پر انسانی حقوق ماہرین کو تشویش
-
بھارت شفاف تحقیقات سے بھاگ رہا ہے، کچھ تو ہے جو دنیا سے چھپا رہا ہے
-
امن ہماری ترجیح ہے لیکن اسے بزدلی نہ سمجھا جائے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.