
وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں پہلی قومی یوتھ ایمپلائمنٹ پالیسی متعارف ،2029 تک سو فیصد روزگار کے حصول کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، رانا مشہود احمد خان
پیر 29 ستمبر 2025 16:29

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اس پالیسی کے تحت ملک کے10 اہم شعبوں کو ترجیح دی گئی ہے جن میں زرعی و خوراک کی پیداوار،ای کامرس، صحت، ہاوسنگ و تعمیرات،انفارمیشن ٹیکنالوجی،لاجسٹکس و ویئر ہائوسنگ، مینو فیکچرنگ،معدنیات،سیاحت و مہمان نوازی اور بیرون ملک ملازمتوں کے مواقع شامل ہیں۔
بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کی وطن واپسی پر دوبارہ تربیت اور ان کے تجربے سے فائدہ اٹھانے کا جامع نظام بھی بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومتی پالیسی کے تحت ہر سال کم از کم 10 فیصد نئے بزنسز رجسٹرڈ ہوں گے،چاہے وہ کمپنیز ایکٹ کے تحت ہوں یا سمال فارمز اور پروپرائیٹرشپس،اس میں صوبائی شراکت داری کو بھی یقینی بنایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلی بار گرین جابز پر ٹیکس کریڈٹ فراہم کیا جا رہا ہے جبکہ اپرنٹس شپ اور فلیکسیبل ٹریننگ پارٹنرشپس شروع کی جا رہی ہیں۔چیئرمین نے واضح کیا کہ خواتین کو بھی بھرپور نمائندگی دی جا رہی ہے اور ہدف رکھا گیا ہے کہ2029 تک 35 فیصد خواتین روزگار کے عمل کا حصہ بنیں۔انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم سے محروم اور پسماندہ طبقے کے نوجوانوں کو بھی دوسرا موقع فراہم کیا جائے گا تاکہ وہ ہنر سیکھ کر معاشرے کا فعال حصہ بن سکیں۔رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ بیرون ملک ملازمت حاصل کرنے والے نوجوانوں کیلئے10 لاکھ روپے تک کا بلاسود قرض دیا جائے گا تاکہ وہ ٹکٹ اور ابتدائی اخراجات پورے کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ یہ پالیسی تین سال کی محنت کا نتیجہ ہے اور وفاقی کابینہ اس کی منظوری دے چکی ہے۔وزیراعظم محمد شہباز شریف اس منصوبے کی خود نگرانی کر رہے ہیں اور ہر دو ماہ بعد اس حوالے سے اجلاس منعقد کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا کے مختلف ممالک جیسے سعودی عرب، قطر، چین، ترکیہ اور امریکہ میں پاکستانی نوجوانوں کیلئے دروازے کھل رہے ہیں اور آئندہ دو تین سالوں میں تقریبا18 لاکھ پاکستانی نوجوان بیرون ملک باعزت روزگار حاصل کر سکیں گے۔چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام نے کہا کہ ہم اپنے نوجوانوں کو پاکستان کے اصل سفیر بنا کر دنیا میں بھیجنا چاہتے ہیں تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کے ذریعے ملک کا نام روشن کریں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ دو تین سال میں18 لاکھ نوجوانوں کیلئے اندرون و بیرون ملک روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔مزید اہم خبریں
-
سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید کے جسمانی ریمانڈ کیخلاف اپیل خارج
-
مظفرآباد و دیگر ملحقہ ڈویژنز میں احتجاج کے دوران گولیاں چل گئیں، حالات کشیدہ
-
عوام کیلئے الیکٹرک بائیکس، رکشے اور لوڈر فراہمی کی نئی سکیم متعارف
-
شام: کیا احمد الشرع ملکی چیلنجوں کو نظر انداز کر رہے ہیں؟
-
ویتنام: سمندری طوفان بوالوئی سے شدید تباہی، متعدد افراد ہلاک
-
پاکستان میں کم عمری کی شادیاں نہ رکنے کی کیا وجہ ہے؟
-
مالدووا الیکشن: یورپی یونین کی حامی پارٹی کی جیت
-
پاکستان کب تک بھیک منگوں کی طرح جھولی پھیلا کر کھڑا رہے گا، مریم نواز
-
آئی ایم ایف کے ساتھ کلائمیٹ فنانسنگ پروگرام کے پہلے جائزے پرباضابطہ مذاکرات کا آغاز
-
وزیر اعلی کے پی علی امین گنڈاپور کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات
-
دہشت گردی کا چیلنج دوبارہ سر اٹھا رہا ہے، مکمل صفایا کیا جائے گا .شہبازشریف
-
متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنی اتحاد ایئرویزنے پشاورسے دوبارہ پروازوں کا آغاز کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.