ک* وزیراعلیٰ بلوچستان سے سردار ایاز صادق ، خواجہ سعد رفیق، سلمان رفیق سے ملاقات

- بلوچستان کے مسائل، ترقیاتی منصوبوں اور امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ٌ خواجہ سعد رفیق نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کی قیادت اور ان کے جرات مندانہ اقدامات کی تعریف کی / بلوچستان میں پائیدار قیام امن اور عوام کی ترقی و خوشحالی کے لئے اقدامات کو بار آور اور موثر بنایا جائے گا، سرفراز بگٹی

بدھ 2 اپریل 2025 20:00

] کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اپریل2025ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بدھ کو یہاں پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنماؤں سردار ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں بلوچستان کے مسائل، ترقیاتی منصوبوں اور امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا خواجہ سعد رفیق نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی قیادت اور ان کے جرات مندانہ اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ دہشت گردی کے خلاف سینہ تان کر کھڑے ہیں اور ملک دشمن عناصر کے خلاف بھرپور اقدامات کر رہے ہیں جبکہ گورننس کی بہتری کیلئے ان کی کوششیں قابل تعریف ہیں سردار ایاز صادق نے بھی بلوچستان حکومت کو درپیش چیلنجز اور اس سے نبرد آزما ہونے کی کوششوں کو سراہتے ہوئے صوبے کی ترقی اور امن و استحکام کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں اور پائیدار امن کے قیام کے لیے اتحادی جماعتوں کے ساتھ مل کر نتیجہ خیز فیصلے کر رہے ہیں انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بلوچستان میں ترقی اور استحکام کے لیے وفاق اور صوبے کے درمیان مضبوط تعاون ضروری ہے ملاقات میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ بلوچستان کی ترقی کے لیے جاری منصوبوں کو مزید مؤثر بنایا جائے گا اور امن و امان کی بہتری کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے