یہ بات بالکل ٹھیک ہے کہ پاکستان کو ترقی یافتہ ملک بننے کیلئے ہارڈ اسٹیٹ بننا ہوگا

میرا کسی طلبہ تنظیم کےساتھ کوئی ذاتی مسئلہ نہیں لیکن قواعدوضوابط کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائےگی، تعلیم وتحقیق کو فروغ دینے کیلئے یونیورسٹیز کوسیاسی مداخلت سے پاک کرنا ضروری ہے۔ وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر محمد علی کی اُردوپوائنٹ سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 2 اپریل 2025 22:31

یہ بات بالکل ٹھیک ہے کہ پاکستان کو ترقی یافتہ ملک بننے کیلئے ہارڈ اسٹیٹ ..
لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 02 اپریل 2025ء ) وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی اور قائم مقام وی سی جی سی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے کہا ہے کہ یہ بات بالکل ٹھیک ہے کہ پاکستان کو ترقی یافتہ ملک بننے کیلئے ہارڈ اسٹیٹ بننا ہوگا ، میرا کسی طلبہ تنظیم کے ساتھ کوئی ذاتی مسئلہ نہیں لیکن قواعدوضوابط کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔

 
عیدالفطرکے روز ملاقات کے دوران ایڈیٹر رپورٹنگ اردوپوائنٹ ثناء اللہ ناگرہ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی میں میرٹ پالیسی کو پروموٹ کرنا اور طلباء طالبات کو پرامن تعلیمی ماحول فراہم کرنا میری اولین ترجیح ہے، اب تک شعبہ جات میں جتنی بھی تعیناتیاں کی گئی ہیں تمام میرٹ پر کی گئی ہیں، ایسا کہیں بھی تاثر نہیں ملے گا کہ تنظیم اساتذہ کے لوگوں کو تعینات نہیں کیا گیا بلکہ تمام تعیناتیاں خالصتاً میرٹ پر کی گئی ہیں، جس پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا۔

(جاری ہے)

 
انہوں نے کہا کہ میری کسی طلبہ تنظیم کے ساتھ کوئی ذاتی انا اور مسئلہ نہیں ہے اور نہ ہی میں کسی کا مخالف ہوں لیکن اگر کوئی یونیورسٹی کے قواعدوضوابط کو توڑے گا تو اس کو کوئی رعایت نہیں ملے گی، یونیورسٹی میں کسی طلبہ تنظیم کی پرتشدد کاروائیوں کو ہرگزبرداشت نہیں کیا جائے گا۔
 وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ یہ بات بالکل ٹھیک ہے کہ پاکستان کو ترقی یافتہ ملک بننے کیلئے ہارڈ اسٹیٹ بننا ہوگا اور سخت فیصلے کرنا ہوں گے، پاکستان نے سافٹ اسٹیٹ بن کر بہت نقصان اٹھایا ہے۔

ملک میں تعلیمی نظام کو اعلیٰ معیارکا بنانے اور تعلیم وتحقیق کو فروغ دینے کیلئے تعلیمی اداروں کو ہر قسم کی سیاسی مداخلت سے پاک کرنا ضروری ہے۔
 ڈاکٹر محمد علی نے کا کہ ہندوستان میں بی جے پی کی حکومت ہے جبکہ بی جے پی کی دنیا میں ایک انتہاپسند اور پرتشدد جماعت کی پہچان ہے، لیکن اس کے باوجود ان کی ذیلی تنظیموں کی تعلیمی اداروں میں سیاسی مداخلت نہیں ہے جس کا نتیجہ وہاں پر اعلیٰ تعلیمی معیار ہے اور وہاں کے تعلیمی ادارے تعلیم و تحقیق میں آگے ہیں۔
یہ بات بالکل ٹھیک ہے کہ پاکستان کو ترقی یافتہ ملک بننے کیلئے ہارڈ اسٹیٹ ..