قیدیوں کی رہائی کے لیے غزہ پر قبضے کی کوششیں جاری ہیں، نیتن یاہو

ہم اپنے قیدیوں کو ضرور واپس گھروں کو لے جائیں گے،اسرائیلی وزیراعظم

جمعرات 3 اپریل 2025 11:20

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2025ء)اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج غزہ کے علاقے کو قبضے میں کر رہی ہے۔ تاکہ حماس پر دبائو ڈالے اور قیدیوں کو رہا کرے جو اب بھی غزہ میں قید ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ ایک دبائو کے لیے کیا جا رہا ہے تاکہ ہم اپنے ان 34 قیدیوں کی لاشوں کو بھی حاصل کر سکیں۔ اس مقصد کے لیے غزہ پر بمباری کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

حتی کہ اقوام متحدہ کی عمارات پر بھی بمباری کی جا رہی ہے۔اسرائیلی وزیراعظم نے کہا ہم اپنے قیدیوں کو ضرور واپس گھروں کو لے جائیں گے۔انہوں نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ اسرائیل غزہ کے علاقے پر قبضے کر رہا ہے، حملے کر رہا ہے اور بمباری کر رہا ہے اور غزہ کے ڈھانچے کو تباہ کر رہا ہے۔ان کا کہنا تھاکہ اسرائیلی فوج مزید قبضہ کر رہی ہے اور مزاحمتی محور کا صفایا کر رہی ہے۔