اسحاق ڈار کی زیر صدارت دوست ممالک کیساتھ سرمایہ کاری منصوبے کی تجاویز پر چوتھا بین وزارتی اجلاس

کمیٹی نے انفراسٹرکچر، پٹرولیم، تجارت ،آئی ٹی میں ممکنہ سرمایہ کاری بارے بریفنگ کا جائزہ لیا نائب وزیراعظم کا سٹریٹجک شراکت داری کو بڑھانے ،کراس سیکٹر تعاون کو فروغ دینے پر حکومتی غیر متزلزل توجہ دینے کا اعادہ

جمعرات 3 اپریل 2025 20:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2025ء)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق نے جمعرات کو یہاں دوست ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے منصوبے کی تجاویز پر چوتھے بین وزارتی اجلاس کی صدارت کی۔

(جاری ہے)

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، وفاقی سیکرٹریز برائے خارجہ امور، پٹرولیم، آئی ٹی اور اقتصادی امور، چیئرمین این ایچ اے، سپیشل سیکرٹری خزانہ اور پٹرولیم اور خصوصی سرمایہ کاری کی سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی)، وزارت خارجہ، مواصلات اور دیگر محکموں کے سینئر حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

کمیٹی نے انفراسٹرکچر، پٹرولیم، تجارت اور آئی ٹی میں ممکنہ سرمایہ کاری کے بارے میں بریفنگ کا جائزہ لیا۔ نائب وزیراعظم نے ہدایت کی کہ منتخب تجاویز کو حتمی شکل دی جائے اور دوست ممالک کے ساتھ اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کے لئے پاکستان کی ترجیحات کا اعادہ کیا۔ انہوں نے سٹریٹجک شراکت داری کو بڑھانے اور کراس سیکٹر تعاون کو فروغ دینے پر حکومت کی غیر متزلزل توجہ دینے کا بھی اعادہ کیا۔