کینٹ بورڈ کراچی کے 42 سالہ ملازم کو سرگودھا سے اغوا کر لیا گیا

جمعہ 4 اپریل 2025 12:08

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2025ء)کینٹ بورڈ کراچی کے 42 سالہ ملازم کو سرگودھا سے اغوا کر لیا گیا جس کا پولیس نے مقدمہ مغوی اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا کے قصبہ نہنگ کے محلہ بجلی گھر کا 42 سالہ مدثر حسین کینٹ بورڈ کراچی میں ملازم اور عید کرنے گھر ایا تھا کہ اسے نامعلوم افراد نیاغوا کر لیا جس کے بھائی مبشر حسین کی مدعیت میں تھانہ ترکھانوالہ پولیس نے زیر دفعہ 365 ت پ مقدمہ درج کر لیا اور مغوی و ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔