
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی جمہوریہ ازبکستان کی اولی مجلس (ایوانِ بالا) کی چیئرپرسن سے ملاقات
جمعہ 4 اپریل 2025 23:40
(جاری ہے)
انہوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ فروری 2025 میں پاکستان کے وزیراعظم کے دورۂ ازبکستان نے اسٹریٹجک تعاون کو وسعت دینے کی راہ ہموار کی، جس دوران کئی ایم او یوز پر دستخط کیے گئے۔
دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ اعلیٰ سطحی دوروں میں اضافہ کیا جانا چاہیے تاکہ سفارتی، اقتصادی اور ثقافتی تعلقات کو فروغ دیا جا سکے۔ اس موقع پر پاکستان اور ازبکستان کے درمیان سڑک اور ریل کے رابطے خصوصاً ٹرانس افغان ریلوے پراجیکٹ پر بھی گفتگو ہوئی، جو علاقائی تجارت کے لیے نہایت اہم ہے۔ملاقات میں دو طرفہ تجارت میں حالیہ پیش رفت کو تسلیم کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ تجارتی اعدادوشمار ہماری اصل صلاحیت سے کافی کم ہیں۔ دونوں ممالک نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آئندہ چند برسوں میں دو طرفہ تجارت کو کم از کم دو ارب ڈالر تک بڑھایا جائے گا، جو وزیراعظم شہباز شریف کے حالیہ دورۂ ازبکستان کے دوران طے پانے والے ہدف کے مطابق ہے۔سید یوسف رضا گیلانی نے باقاعدہ مشترکہ کاروباری فورمز، سنگل کنٹری نمائشوں، اور لاجسٹک فورمز کے انعقاد پر زور دیا تاکہ پاکستانی و ازبک تاجروں کے درمیان اقتصادی روابط کو فروغ دیا جا سکے۔ دونوں ممالک کے پارلیمانوں میں دوستی گروپس بھی موجود ہیں، اور تجویز دی گئی کہ ان گروپوں کے ذریعے مختلف شعبوں میں مسائل کا حل مشترکہ طور پر نکالا جا سکتا ہے۔پاکستان اور ازبکستان کی جغرافیائی قربت کو مدنظر رکھتے ہوئے، دونوں فریقوں نے فضائی راستوں میں بہتری کی ضرورت پر زور دیا تاکہ سیاحت، تجارت، اور عوامی روابط کو فروغ دیا جا سکے۔ چیئرمین سینیٹ نے لاہور اور تاشقند کے درمیان براہِ راست پروازوں کی بحالی کا خیر مقدم کیا اور دونوں ممالک کے دیگر بڑے شہروں تک فضائی رابطے کے دائرے کو وسیع کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے اس بات کی نشاندہی کی کہ دونوں ممالک کے ایوانِ بالا اور ایوانِ زیریں میں پارلیمانی دوستی گروپس موجود ہیں، جو حالیہ برسوں میں فعال رہے ہیں۔ انہوں نے تجویز دی کہ پارلیمانی وفود کے تبادلوں اور مشترکہ اجلاسوں کی تعداد بڑھائی جائے تاکہ دونوں ممالک کی مقننہ کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دیا جا سکے۔چیئرمین سینیٹ نے جمہوریہ ازبکستان کی اولی مجلس (ایوانِ بالا) کی چیئرپرسن کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی تاکہ بین الپارلیمانی تعلقات کو مزید تقویت دی جا سکے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان، ازبکستان کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے پُرعزم ہے اور اس بات پر زور دیا کہ اعلیٰ سطحی روابط کا تسلسل خطے کے مشترکہ مقاصد کے حصول میں اہم کردار ادا کرے گا۔دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ازبکستان کےدرمیان زیادہ مربوط، خوشحال اور اسٹریٹجک طور پر ہم آہنگ شراکت داری کےلئے عزم کا اعادہ کیا۔مزید قومی خبریں
-
این ڈی ایم اے کا ملک بھر میں بارش، سیلاب کے حوالے سے الرٹ جاری
-
پاکستان نے بھارتی جنگی طیارے مار گرائے تھے، بھارتی دفاعی اتاشی کا اعتراف
-
یو اے ای میں20لاکھ درہم مالیت کی جائیداد رکھنے والے پاکستانیوں کی شناخت کرلی گئی
-
سپریم کورٹ آئینی بنچ کے فیصلے کے بڑے بینفیشری مولانا فضل الرحمان ہیں، بیرسٹر سیف
-
اگلے سال ملک میں گندم اور کپاس کاشت نہیں ہوگی، کسان اتحاد کا اعلان
-
راولپنڈی میں گھر سے 5 تولے سونے کے زیورات چوری، واردات میں اپنے ہی ملوث نکلے
-
ملک بھر میں 5 جولائی تک شدید بارشوں کی پیشگوئی
-
بلوچستان کی سرزمین پر دہشتگردی کا کوئی وجود برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مختلف مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
-
مسلم لیگ ن کی سینئر رہنما اور سینئرسیاستدان بیگم تہمینہ دولتانہ علیل
-
شادی جوا ء ہے، جلد بازی میں فیصلہ نہیں کرنا چاہتی‘مہوش حیات
-
ملک بھر میں حالیہ بارشوں کے دوران 38 افراد جاں بحق ہوئے ‘ این ڈی ایم اے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.