
اختر مینگل ریڈ زون میں دھرنا دینے پر بضد ہیں لیکن ان کو اجازت نہیں دیں گے، ترجمان بلوچستان حکومت
مارچ کے شرکا سے دو مرتبہ مذاکرات ہوچکے ہیں، ہم نے انہیں شاہوانی سٹیڈیم، سریاب روڈ تک آنے کی اجازت دی لیکن کچھ عناصر ریڈ زون کو یرغمال بنانے پر بضد ہیں،حکومت نے اب تک صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا ہے ،خلاف ورزی پر قانون اپنا راستہ لے گا،شاہد رند کی میڈیا سے گفتگو
فیصل علوی
ہفتہ 5 اپریل 2025
12:00

(جاری ہے)
ہم نے انہیں شاہوانی سٹیڈیم، سریاب روڈ تک آنے کی اجازت دی لیکن وہ اس پر آمادہ نہیں ہوئے۔
ترجمان بلوچستان بلوچستان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بی این پی (مینگل) کے کچھ عناصر ریڈ زون کو یرغمال بنانے پر بضد ہیں مگر حکومت قانون کے مطابق انہیں ایسا کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔صوبے میں اس وقت بھی دفعہ 144 نافذ ہے اور اس کی خلاف ورزی کی صورت میں قانون اپنا راستہ لے گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان بلوچستان شاہد رند نے مزید کہا کہ صوبائی وزرا کی کمیٹی نے سردار اختر مینگل سے مذاکرات کے 2 دور کئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے عبدالمالک بلوچ، جے یو آئی، اے این پی و دیگر سے سیاسی اتفاق رائے پیدا کیا جس کے نتیجے میں وزرا کی مذاکراتی کمیٹی قائم کی گئی۔ہم امید کرتے ہیں مسئلہ مذاکرات سے حل ہوگا، لیکن اگر وہ ضد پر قائم رہے تو حکومت کے پاس دیگر آپشنز بھی موجود ہیں۔اختر مینگل دعویٰ کرتے ہیں کہ مذاکراتی کمیٹی بے اختیار تھی۔ ان کے 3 مطالبات تھے سب سے بڑا مطالبہ بی وائی سی قیادت کی رہائی تھی۔ صوبائی حکومت کا مو¿قف واضح تھا کہ عدالتیں ریلیف فراہم کرتی ہیں تو ہمیں اعتراض نہیں ان کا دوسرا مطالبہ کوئٹہ کی طرف مارچ تھا۔ مذاکرات کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ شاہوانی سٹیڈیم سریاب روڈ تک مارچ کی اجازت دی جائے گی۔اختر مینگل کو مذاکراتی کمیٹی نے جو آفر دی حکومت اب بھی اس پر قائم ہے فیصلہ انہوں نے کرنا ہے۔ بلوچستان میں دفعہ 144 نافذ ہے خلاف ورزی پر قانون اپنا راستہ لے گا۔ ریڈ زون کو یرغمال بنانے کی اجازت پہلے بھی نہیں دی اب بھی نہیں دیں گے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت کا واضح مو¿قف ہے پرامن احتجاج حق ہے لیکن مقام اور وقت کا حق ضلعی انتظامیہ کا ہے۔اختر مینگل نے فیصلہ تسلیم نہیں کیا اور وہ ریڈ زون پر دھرنے کیلئے بضد ہیں جس کی اجازت نہیں دیں گے۔ترجمان صوبائی حکومت نے کہا کہ حکومت کی پہلے دن سے کوشش تھی کہ سیاسی ڈائیلاگ سے مسئلہ حل ہو اب بھی کر رہے ہیں۔ امید ہے بلوچستان حکومت سے ہی مسئلہ حل ہو دونوں طرف سے لچک دکھانی ہوگی۔ حکومت نے لچک دکھا دی اختر مینگل ضد پر رہیں گے تو ہمارے پاس بھی دوسرے آپشنز موجود ہیں۔ماہ رنگ بلوچستان سے مذاکرات کے حوالے سے صحافی کے سوال کے جواب میں ترجمان بلوچستان شاہد رند کا کہنا تھا کہ میرے علم کے مطابق وزرا کمیٹی یا حکومتی سطح پر ان سے کوئی ڈائیلاگ نہیں ہوئے۔انہوں نے کہا کہ بی وائی سی کیا ہے اس سوال کا جواب وہی بہتر دے سکتے ہیں حکومت فی الحال کوئی رائے نہیں دے گی۔مزید اہم خبریں
-
موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں انسانی حقوق اہم، وولکر ترک
-
سوڈان خانہ جنگی: ہمسایہ ممالک میں پناہ لینے والوں کو فاقہ کشی کا سامنا
-
تنہائی دنیا میں ہر گھنٹے 100 افراد کی موت کا سبب، عالمی ادارہ صحت
-
حکومت نے رات کی تاریکی میں عوام پر پٹرول بم گرا دیا
-
عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں مکمل
-
ابراہم اکارڈز سے متعلق دباؤ آیا تو اپنے مفادات دیکھیں گے
-
بانی پی ٹی آئی کو جیل سے تحریک نہیں چلانے دیں گے
-
ٹیکس شارٹ فال ہوشربا 1400 ارب روپے سے تجاوز کر گیا
-
اگراندرونی مسائل حل ہو جائیں تو پاکستان نمایاں طور پر ترقی کر سکتا ہے
-
ایران سے افغان مہاجرین کی وسیع بے دخلی پر ادارہ مہاجرت کو تشویش
-
کے پی بجٹ کی منظوری پر پارٹی میں اختلافات ہیں ان کو ختم کریں گے
-
ملک میں شیطانیت کا مرکز جاتی امراء ہے جس کے شیاطین سر سے لیکر پاؤں تک اس لوٹ مار میں ڈوبے ہوئے ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.