فریال تالپور کی شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مزار پر حاضری

ہفتہ 5 اپریل 2025 18:40

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اپریل2025ء) پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و رکنِ سندھ اسمبلی فریال تالپور نے گڑھی خدابخش پہنچ کر شہید ذوالفقار علی بھٹو کے 46 ویں یوم شہادت کے موقع پر قائدِ عوام کی مزار پر حاضری دی۔

(جاری ہے)

فریال تالپور نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کرکے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی مزار پر بھی پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

فریال تالپور نے مادرِ جمہوریت بیگم نصرت بھٹو، شہید میر مرتضیٰ بھٹو اور شہید شاہنواز بھٹو کی مزاروں پر بھی پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر سندھ کے وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار، ایم پی اے سہیل انور سیال، ضلع کونسل لاڑکانہ کے چیئرمین اعجاز احمد لغاری اور غلام مصطفیٰ لغاری بھی موجود تھے۔