پتوکی 6کس ملزمان اسلحہ کے زور پر دو حقیقی بہنوں کو اغوا کرکے فرار تین نامزد سمیت6ملزمان کیخلاف مقدمہ درج

اتوار 6 اپریل 2025 15:45

پتوکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2025ء) پتوکی 6کس ملزمان اسلحہ کے زور پر دو حقیقی بہنوں کو اغوا کرکے فرار تین نامزد سمیت6ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ،تھانہ صدر پتوکی پولیس تاحال ملزمان کو گرفتار نہ کرسکی جبکہ متاثرہ شخص نے وزیر اعلیٰ پنجاب ، آئی جی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

(جاری ہے)

تھانہ صدر پتوکی کے علاقہ چک نمبر34کے رہائشی اقبال نے پولیس کو بتایا کہ کوٹ اکبر آباد واں آدھن میں میرا بھائی خالد گھر پر موجود نہ تھا اور ملزمان نوید ،ارشد، زرینہ بی بی اور تین کس نامعلوم ملزمان آئے اور میری بھتیجیوں عائشہ بی بی اور مقدس بی بی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے کیری ڈبہ میں ڈال کر فرار ہوگئے تھانہ صدر پتوکی پولیس نے مغوی لڑکیوں کے چچا اقبال کی تحریری درخواست پر ملزمان نوید ،ارشد، زرینہ بی بی اور تین کس نامعلوم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا تھانہ صدر پتوکی پولیس تاحال ملزمان کو گرفتار نہ کرسکی متاثرہ شخص نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔