فضل رحیم یوسفزئی کا عالمی دنیا سے پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت بند کرنے کا مطالبہ

عدم مداخلت کی وجہ سے آج افغانستان میں امن اور خوشحالی کا دور دورہ ہے، پاکستان میں مقیم تمام افغانی مہاجرین اپنے ملک میں واپس چلے جائیں ، بیان

اتوار 6 اپریل 2025 18:20

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2025ء)پاکستان عوامی پارٹی کے چیئرمین فضل رحیم یوسفزئی نے عالمی دنیا سے پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدم مداخلت کی وجہ سے آج افغانستان میں امن اور خوشحالی کا دور دورہ ہے، پاکستان میں مقیم تمام افغانی مہاجرین اپنے ملک میں واپس چلے جائیں ،ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان 40سال سے افغانستان کے بھائیوں کیلئے ہر قسم بوجھ اٹھانے ہوئے ہیں، وہاں امن کے بعد افغان بھائی پنے ملک افغانستان جا کر وہاں اپنی کاروبار شروع کریں اور اپنے ملک کیلئے خدمت کریں کیونکہ آج افغانستان میں جنگ نہیں ہے ، اب معاشی بحران کی وجہ سے پاکستان افغانیوں کا بوجھ نہیں اٹھا سکتا ہے ، دوسری طرف پاکستان کو دہشتگردی اور اندرونی سیاسی انتشار کا سامنا ہے جس کی وجہ سے معیشت کاروبار اکنامک تباہ ہوا ہے مہنگائی عروج پر ہے ، روزانہ دہشتگردی سے قتل عام جاری ہے، انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے ذاتی مفادات کی خاطر ملک اور قوم کو تباہ کردیا اسلئے افغانی عزت کے ساتھ اپنی ملک چلے جائیں اور افغانستان میں امن اور خوشحالی کیلئے محنت کریں 40سے پاکستان نے افغانی مہاجرین آمد کے بعد بہت زیادہ خدمت کی اور 80ہزار لوگ شہید ہوئے ، اربوں ڈالر نقصان ہوا اور دہشتگردی میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے ، لاکھوں کی تعداد میں افغانیوں نے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بنائے ہیںلہذا وزیر داخلہ تمام غیر ملکیوں کو نکالنے کے لیے آپریشن شروع کرکے تمام غیر ملکیوں کو نکال دیا جائے تاکہ پرامن خوشحال عوام پاکستان بن سکے جب تک پاکستان میں غیر ملکیوں کی موجودگی سے ہے امن نہیں آسکتا ہے۔