
قادری ہائوس میں رابطہ کمیٹی اور کراچی ڈویژن کا اہم اجلاس ، کراچی کے مسائل پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے مشاورت
اجلاس میں عبداللہ شاہ غازی مزار پر پیش آنے والے واقعے کی روک تھام کے لیے لائحہ عمل طے،کراچی کے ساتھ سندھ حکومت لاوارث بچہ یا سوتیلی اولاد جیسا سلوک کر رہی ہے،جواد قادری
اتوار 6 اپریل 2025 18:25
(جاری ہے)
قادری ہاس میں منعقدہ اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک اور گلدستہ عقیدت حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے کیا گیا۔پاکستان سنی تحریک کراچی ڈویژن کے صدر محمد جواد قادری نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے مسائل کو حل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
ہر روز کراچی میں ایک نیا مسئلہ ایک نیا ایشو سامنے آتا ہے اور حکمرانوں کی جانب سے اس کے سد باب کے لیے کچھ اقدامات نہیں کیے جاتے ہیں۔ایک صاف ستھرے شہر کو ابلتے ہوئے گٹروں، کچرے کے ڈھیر اور کنکریٹ کے جنگل میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔بجلی پانی گیس عوام کی اہم ضرورت ہے مگر وہ عوام کی پہنچ سے دور ہو چکی ہے۔پاکستان بننے سے اب تک کسی بھی حکومت نے ملک کے مسائل کو حل کرنے کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے ہیں سب ڈسپوزیبل اقدامات کر کے اپنی جان چھڑا رہے ہیں۔کراچی کے ساتھ سندھ حکومت لاوارث بچہ یا سوتیلی اولاد جیسا سلوک کر رہی ہے۔تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کو سندھ بالخصوص کراچی کے مسائل کو حل کرنے کے لیے سامنے آنا ہوگا پاکستان سنی تحریک تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں سے اپیل کرتی ہے کہ گول میز کانفرنس کے ذریعے مسائل کا حل نکالا جائے۔پاکستان سنی تحریک کراچی ڈویژن جنرل سیکرٹری محمد شہباز رضا نے کہا کہ ملک کی ریڑھ کی ہڈی کو نقصان پہنچانے والوں کا احتساب بہت ضروری ہے۔کراچی کی زبوں حالی کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ وفاقی حکومت سندھ حکومت کو کراچی کے لئے جو رقم دیتی ہے وہ کراچی پر خرچ نہیں کی جاتی ہے۔مہنگائی بے روزگاری کراچی کے ساتھ ساتھ پورے ملک کی عوام کا اہم مسئلہ ہے۔انڈسٹریاں بند ہونے کی وجہ سے کراچی میں روزگار کے مواقع کم سے کم ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے لوگ بے روزگار ہونے کے بعد خود کشیاں کر رہے ہیں۔قومیت اور سیاسی وابستگیوں کی وجہ سے لوگوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔حکومت کا کردار ماں جیسا ہونا چاہیے جس کی نظر میں تمام اولادیں ایک ہوتی ہیں مگر یہاں لاڈلوں کو ترجیح دی جاتی ہے جس کی وجہ سے صحت تعلیم اور دیگر مسائل بڑھتے جا رہے ہیں۔کراچی میں فرقہ واریت کو پھیلایا جا رہا ہے کبھی مزارات پر قبضہ کرنے کے لیے مافیا آ جاتی ہے تو کبھی توہین رسالت کرنے والوں کو سپورٹ کر کے حکومت آسان راستہ فراہم کرتی ہے۔اگر حکومت چاہتی ہے کہ ملک کے مسائل صحیح معنوں میں حل ہوں تو تمام اسٹیک ہولڈروں کی مشاورت سے مسائل کا حل نکالا جائے۔ایسے لوگوں کو سامنے لایا جائے جو عوام کے درمیان جاتے ہوئے پروٹوکول یا کسی طرح کا وی آئی پی کلچر پروموٹ نہ کریں۔وی آئی پی کلچر اور پروٹوکول نے ملک کا نظام تباہ کر دیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان اور بھارت کی فوجی قوت ایک نظر میں
-
پاکستان میں رواں ہفتے گرمی کا عالمی ریکارڈ بننے کا خدشہ
-
کرتے اور پگڑیاں: افغان طالب علموں کے لیے نیا لازمی یونیفارم
-
پی ٹی آئی کو مخصو ص نشستیں دینے کے فیصلے کیخلاف نظرثانی کیس سماعت کیلئے مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس منصوبے کا جائزہ لینے کے لئے دورہ، انڈر پاس پر تعمیراتی کام پر پیشرفت کا جائزہ لیا
-
کانگریس ارکان کا امریکی صدر سے پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ
-
نائب وزیر اعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی اومان کے وزیر خارجہ سید بدر بن حمد بن حمود البوسیدی سے ٹیلی فون پر گفتگو
-
پاکستان اور چین کے درمیان صحت کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
-
چیئرمین سینیٹ کی مراکش کے وزیر خارجہ سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
لاہور میں ٹریفک لائسنس بنوانے والوں کیلئے جدید سہولت متعارف
-
نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی پہلے ڈیجیٹل غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری فورم 2025 میں شرکت
-
اگر ڈھانچہ جاتی اصلاحات پر عمل ہوا تو پاکستان کا آئی ایم ایف کے ساتھ یہ آخری پروگرام ہوگا، وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.