وزیراعلیٰ مریم نوازکا غیر قانونی وائلڈ لائف منڈیوں کے خاتمے کیلئے محکمہ وائلڈ لائف کو خصوصی ٹاسک

[وزیراعلیٰ مریم نواز کے ویژن کے تحت جنگلی حیات اور نایاب پرندوں کے تحفظ کیلئے جنوبی پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا کومبنگ آپریشن غیر قانونی وائلڈ لائف گودڑی، برڈ مارکیٹ، کبوتر منڈی ملتان پر چھاپے، سینکڑوں نایاب جانور اور پرندے برآمد،8ٹرک بھی تحویل میں لیے گئے غیرقانونی کاروبار کرنیوالے مافیا کا چھاپہ مار ٹیم پر تشدد اورفائرنگ، پولیس کی جوابی کارروائی، 8ملزمان گرفتار،40سے زائد دکانیں سیل پنجاب وائلڈ لائف ایکٹ ترمیمی بل 2025ء کے تحت وائلڈ لائف کا غیر قانونی کاروبار ناقابل ضمانت جرم،7سال قید اور 50لاکھ روپے جرمانے کی سزا ; مشترکہ آپریشن کرنے والی محکمہ وائلڈ لائف، ضلعی انتظامیہ اور پولیس ٹیم کو شاباش،بہادری سے فرض کو انجام دیا،آپ سب کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں: مریم نوازشریف 'وزیراعلیٰ کی ہدایت پر صوبے سے غیر قانونی وائلڈ لائف منڈیاں ختم کررہے ہیں، غیر قانونی منڈیاں لگنے کی اجازت نہیں دی جائیگی: سینئر منسٹر مریم اورنگزیب

اتوار 6 اپریل 2025 20:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اپریل2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے ویژن کے تحت جنگلی حیات اور نایاب پرندوں کے تحفظ کے لیے جنوبی پنجاب کی تاریخ کے سب سے بڑے کومبنگ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے صوبے بھر میں غیر قانونی وائلڈ لائف منڈیوں کے خاتمے کیلئے محکمہ وائلڈ لائف کو خصوصی ٹاسک دیا ہے۔

محکمہ جنگلی حیات کا ڈائریکٹر جنرل مدثر ریاض ملک کی قیادت میں غیر قانونی وائلڈ لائف گودڑی،برڈ مارکیٹ، کبوتر منڈی ملتان پر چھاپے مارے اور سینکڑوں نایاب جانور اور پرندے برآمد کئے گئے۔گودڑی مارکیٹ سے برآمد پرندوں میں را طوطے، چکور، مور، فیزنٹ شامل ہیں۔کبوتر منڈی میں پرندوں اور جنگلی جانوروں سے بھرے 8 ٹرک بھی تحویل میں لیے گئے۔

(جاری ہے)

غیرقانونی کاروبار کرنے والے مافیا نے چھاپہ مارنے والی ٹیم پر تشدد اور فائرنگ کی گئی جس پر پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے مسلح مزاحمت کرنے والے 8 ملزمان گرفتار کر لیا اور 40 سے زائد دکانیں سیل کر دی گئیں۔ گودڑی مارکیٹ میں فائرنگ کرنے والے دیگر نامعلوم ملزمان کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرکے گرفتاری کے لئے چھاپے جاری ہیں۔ غیر قانونی برڈ ڈیلرز کے خلاف انسداد دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

پنجاب وائلڈ لائف ایکٹ ترمیمی بل2025 ء کے تحت کارروائی کی گئی اور مزاحمت کرنے والے تمام 8 ملزمان بھی گرفتارکیا گیا۔ نئے وائلڈ لائف قانون کے تحت غیر قانونی کاروبار ناقابل ضمانت جرم ہے جس پر 7 سال قید اور 50 لاکھ روپے جرمانے کی سزا ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے مشترکہ آپریشن کرنے والی محکمہ وائلڈ لائف، ضلعی انتظامیہ اور پولیس ٹیم کو شاباش دی۔

وزیراعلیٰ مریم مریم نوزشریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ آپ نے بہادری سے فرض کو انجام دیا جس پر آپ سب کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے شدید مزاحمت کے باوجود قانون پر بہادری سے عمل کرانے والی تمام ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ جنگلی حیات کے تحفظ پر زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل جاری ہے۔ وزیر اعلی مریم نوازشریف کی ہدایت کے مطابق پورے پنجاب سے غیر قانونی وائلڈ لائف منڈیاں ختم کر رہے ہیں۔ پنجاب کے کسی بھی حصے میں غیر قانونی منڈی لگنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔سینئر صوبائی وزیر نے اپیل کی ہے کہ شہری غیر قانونی وائلڈ لائف سرگرمی کی فوری اطلاع 1107 پر دیں۔