
ہائیکورٹ کے اختیار میں مداخلت نہیں کرنا چاہتے،جرمانے اداکردیں یہ اتنا بڑا مسئلہ نہیں، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی
سپریم کورٹ نے اے ٹی سی راولپنڈی جج سے متعلق مقدمات منتقلی کی اپیلیں نمٹا دیں،چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی
فیصل علوی
پیر 7 اپریل 2025
11:32

(جاری ہے)
انہوں نے جج کے خلاف ریفرنس پر حکومت کو پیغام دینا تھا۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ نے حکومت کو پیغام دے دیا جس سے ایڈمنسٹریٹو جج نے بھی اتفاق کیا۔
ہائی کورٹ کے اختیار میں مداخلت نہیں کرنا چاہتے، جرمانے ادا کر دیں یہ اتنا بڑا مسئلہ نہیں۔عدالت عظمیٰ نے لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کو کیا گیا 22 لاکھ روپے کا جرمانہ برقرار رکھا ہے۔عدالت نے کہا کہ ہائیکورٹ کا فیصلہ پراسیکیوٹر جنرل اور اے ٹی سی جج کے کیریئر پر انداز نہیں ہوگا۔عدالت نے ضمانت منسوخی اپیلوں پر وکیل پنجاب حکومت کو غور کی ہدایت کی ہے،چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہاکہ درست ہے ضمانت کے فیصلوں میں بعض عدالتی فائنڈنگ درست نہیں۔واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے سابق اے ٹی سی جج راولپنڈی اعجاز آصف کیخلاف ریفرنس دائر کیا تھا۔ لاہور ہائیکورٹ نے ریفرنس اور مقدمہ منتقلی کی درخواست خارج کردی تھی۔پنجاب حکومت نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔مزید اہم خبریں
-
ایک اور صوبے میں ایک ساتھ 3 تعطیلات کا اعلان
-
شہبازشریف کو میری ہائبرڈ نظام والی بات سے کوئی مسئلہ نہیں ہے
-
میاں نوازشریف موجودہ نظام حکومت کے تسلسل سے بالکل متفق ہیں
-
اسلام آباد، پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں شدید زلزلہ
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا جعلی اور غیرمعیاری ادویات کی روک تھام کیلئے سخت کاروائی کا فیصلہ
-
کچے کے ڈاکووں کا پنجاب کی حدود میں موٹروے پر بڑا حملہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.