Live Updates

پی ایس ایل: ملتان ابتک نقصان میں ہے، نئی ٹیمیں کیسے فروخت ہوںگی؟، نجم سیٹھی نے سوالات اٹھا دیئے

پی ایس ایل کے میڈیا حقوق ، سپانسرشپ معاہدے پہلے ہی طے ہو چکے مگر آگے چل کر یہ معاملہ اہم ہوگا کہ کیا لیگ مزید سپانسرز کو اپنی طرف متوجہ کرسکے گی؟: سابق چیئرمین پی سی بی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 7 اپریل 2025 13:16

پی ایس ایل: ملتان ابتک نقصان میں ہے، نئی ٹیمیں کیسے فروخت ہوںگی؟، نجم ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 7 اپریل 2025ء ) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں مہنگی ٹیموں کی فروخت سے متعلق سابق چیئرمین پی سی بی نے بھی سوال اٹھا دیا۔ 
ایک خصوصی انٹرویو میں سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا تھا کہ بورڈ لیگ میں اب 2 نئی ٹیمیں شامل کرنے کی منصوبہ بندی کررہا ہے اور 2 سے ڈھائی ارب روپے میں ایک ٹیم فروخت کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے، کیا اتنی بڑی قیمت پر کوئی ٹیم خریدی جائے گی؟۔

(جاری ہے)

 
نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کی فرنچائز ملتان سلطانز اس وقت مہنگی ترین ٹیم ہے اور مسلسل نقصان میں ہے، ایسے میں نئی مہنگی ٹیموں کی فروخت کیسے ممکن ہوگی؟۔ 
انہوں نے کہا کہ اس سال پی ایس ایل پہلی بار انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے ساتھ ہو رہی ہے، پلیئرز ایکوزیشن پر زیادہ اثر نہیں پڑا، مگر پاکستان کرکٹ ٹیم کی حالیہ خراب کارکردگی کی وجہ سے اسپانسرز ہچکچا رہے ہیں۔ 
نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے میڈیا حقوق اور اسپانسرشپ معاہدے پہلے ہی طے ہو چکے ہیں، مگر آگے چل کر یہ معاملہ اہم ہوگا کہ کیا لیگ مزید سپانسرز کو اپنی طرف متوجہ کر سکے گی؟۔                                                                                         
Live پی ایس ایل 10 سے متعلق تازہ ترین معلومات