Live Updates

لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں کا عمران خان انکلوژر میں خصوصی فوٹو شوٹ، سوشل میڈیا صارفین کے دلچسپ تبصرے

فرنچائز نے یہ فیصلہ پی ٹی آئی سپورٹرز کو اپنی طرف راغب کرنے کیلئے کیا ہے کیونکہ پی ٹی آئی کارکنوں، سپورٹرز کی بڑی تعداد کی آج کل میچز کی بجائے عمران خان کی رہائی پر توجہ ہے : سوشل میڈیا صارفین

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 7 اپریل 2025 17:42

لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں کا عمران خان انکلوژر میں خصوصی فوٹو شوٹ، سوشل ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 7 اپریل 2025ء ) لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں کا عمران خان سٹینڈ کے ساتھ خصوصی فوٹوشوٹ، سوشل میڈیا صارفین کے دلچسپ تبصرے وائرل ہونے لگے۔ 
لاہور قلندرز نے پی ایس ایل 10 کے حوالے سے خصوصی ویڈیو جاری کی ہے جس میں لاہور قلندرز کے سٹار کھلاڑیوں کو قذافی سٹیڈیم لاہور کے عمران خان انکلوژر میں دیکھا جاسکتا ہے۔
❌ Could not extract embed code.
 
یاد رہے کہ پی سی بی کی ویڈیوز اور اہم ایونٹ میں قومی ٹیم کے سابق کپتان اور سٹار آل راؤنڈر عمران خان کا تذکرہ نہیں ہوتا جس کی وجہ محسن نقوی اور موجودہ اسٹیبلشمنٹ ہیں جن کی وجہ سے آج عمران خان جیل میں اور تحریک انصاف مشکلات میں ہے۔

 
سوشل میڈیا صارفین کے مطابق لاہور قلندرز نے یہ فیصلہ تحریک انصاف کے سپورٹرز کو اپنی طرف راغب کرنے اور پی سی ایس ایل ایونٹ کو کامیاب بنانے کیلئے کیا ہے کیونکہ پی ٹی آئی کارکنوں اور سپورٹرز کی بڑی تعداد کی آج کل میچز کی بجائے سابق وزیر اعظم عمران خان کی رہائی پر توجہ ہے۔

(جاری ہے)

صحافی سہیل رشید نے سوال کیا کہ کیا اسے لاہور قلندرز کا آخری فیصلہ سمجھا جائے‘؟۔

❌ Could not extract embed code.
 
اعجاز نواب کا کہنا تھا کہ ’لگتا ہے لاہور قلندرز کا پابندی لگوانے کا فیصلہ ہے۔ لگتا ہے لاہور قلندرز کا پابندی لگوانے کا فیصلہ ہے‘۔
❌ Could not extract embed code.
 
فیاض شاہ نے تبصرہ کیا کہ ’اچھی مارکیٹنگ سٹریٹیجی ہے جب سے محسن نقویٰ نے کرکٹ کا بیڑہ غرق کیا ہے، عوام کی کرکٹ میں دلچسپی ختم ہو چکی ہے۔ پی ایس ایل کے ایونٹ کو کامیاب بنانے اور عوامی دلچسپی بحال کرنے کے لیے عمران خان کے نام کے ساتھ یہ فوٹو ریلیز کی گئی ہے۔ یہ سٹریٹیجی کارگر ثابت ہو گی یا نہیں یہ وقت بتائے گا‘۔
❌ Could not extract embed code.
 
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات