جوکام بیس سال میں نہیں ہو سکا وہ ایک سال کی حکومت میں بجلی کی قیمت کم کر کے کر دیا‘مصدق ملک

پیر 7 اپریل 2025 23:27

جوکام بیس سال میں نہیں ہو سکا وہ ایک سال کی حکومت میں بجلی کی قیمت کم ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اپریل2025ء)وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاکستان میں سات سے آٹھ روپے بجلی کی قیمت کم ہوچکی ہے ‘یہ مبارکباد دائیں اور بائیں جانب بیٹھے دوستوں کو دوں گا اب لوگوں کو روزگار ملے گا، ملک کی جی ڈی پی میں اضافہ ہو گاجو کام بیس سال میں نہیں ہو سکا وہ ایک سال کی حکومت میں بجلی کی قیمت کم کر کے کر دیا ‘سولر لگانے کی رفتار میں کمی نہیں آئی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران کیا قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سربراہی میں منعقد ہوا اجلاس میں آغا رفیع اللہ کے انٹرنیٹ سے متعلق سوال پر وفاقی وزیر برائے آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ نے کہا کہ 25 فیصد انٹرنیٹ کا استعمال بڑھا ہے رکن اسمبلی سید آمین الحق نے کہا کہ یوفون اور ٹیلی نار کے انضمام کے بارے میں بتا دیں،شزا فاطمہ خواجہ نے کہا کہ انضمام کی تمام ڈاکومینٹیشن تقریبا مکمل ہے نیبیل گبول نے کہا کہ آج آئی ٹی کمیٹی میں اسٹار لنک کے حوالے سے بات کی گئی جس پر انہوں نے کہا کہ یہ نہیں کہا گیا کہ کسی اور کمپنی کا انتظار ہو رہا ہے ہماری اوپن اسپیس پالیسی ہے۔

(جاری ہے)

اسٹار لنک کو جس دن لائسنس جاری ہو گا اس کے بعد پانچ چھ ماہ درکار ہوں گے کہ انہوں نے ایکوئپمنٹ لگانا ہ لائسنسنگ پراسس جلد مکمل ہو جائے گا اجلاس میں وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک کے موجود نہ ہونے اسپیکر نے برہمی کا اظہار کیا اوراسپیکر کی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری کو جواب دینے کی ہدایت کی تووزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری کی وزیر کے آنے تک سوال موخر کرنے کی درخواست جس پر اسپیکر نے وزیر کو پانچ منٹ دے دیئے وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے کہا کہ ہم نے بجلی خریدنی ہوتی ہے نہیں خریدتے تو کپیسٹی پیمنٹ دینی ہوتی ہیمارگلہ کے پہاڑ بالکل ننگے ہو چکے ہیں ان کو آباد کرنے کا پروگرام ہیحنا ربانی کھر نے سوال کے دوران مصدق ملک کی منسٹری کی تبدیلی سے متعلق تذکرہ کیا تو اس پر انہوں نے کہا کہ اگر آپ کرپشن پر یقین رکھتے ہیں تو پھر تو یہ سزا ہے یہ فیصلہ آپ پر چھوڑ دیتا ہوں کہ یہ سزا ہے یا جزا ہے ہمیں تو جزا لگتی ہیاگر آپ کو کپیسٹی پیمنٹ نہیں دینی تو کوئی بینک پیسے نہیں دے گا، کوئی کارخانہ نہیں لگے گاپورے پاکستان میں سات سے آٹھ روپے بجلی کی قیمت کم ہوچکی ہییہ مبارکباد دائیں اور بائیں جانب بیٹھے دوستوں کو دوں گا اب لوگوں کو روزگار ملے گا، ملک کی جی ڈی پی میں اضافہ ہو گاجو کام بیس سال میں نہیں ہو سکا وہ ایک سال کی حکومت میں بجلی کی قیمت کم کر دی گئی سولر لگانے کی رفتار میں کمی نہیں آئی ہے رکن اسمبلی انجم عقیل خان نے سائبر کرائمز سے متعلق سوال پر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ پوری دنیا میں سائبر کرائمز کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے، رکن اسمبلی شاہدہ رحمانی نے کہا کہ دوسرے نمبر پر مسیج جاتا ہے اور پیسوں کی ڈیمانڈ کی جاتی ہے وائس ایپ ہیک کر لیا جاتا ہے، ایف آئی اے میں شکایت کی جاتی ہے تو کوئی نوٹس نہیں لیا جاتا جس پر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ تصدیق کئے بغیر پیسے ٹرانسفر نہ کئے جائیں،ادارے بڑی مستعدی سے کام کر رہے ہیں،اجلاس میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے کہا کہ جناب سپیکر آپ سے اور اسمبلی سٹاف سے گلہ ہیمیں نے سوالات جمع کیے لیکن ابھی وقفہ سوالات پر نہیں آئے کیا مجھے بلیک لسٹ کردیا گیا میں نے گاڑیوں اور پلاٹس کے حوالے سے سوال کیا تھا جس پر سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ آپ کو کل تک تفصیلی جواب مل جائے گا۔