
غزہ: امداد کی ترسیل پر جاری اسرائیلی پابندیوں کے مہلک تنائج کا خطرہ
یو این
منگل 8 اپریل 2025
00:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 08 اپریل 2025ء) اقوام متحدہ کے امدادی اداروں نے خبردار کیا ہامدادے کہ غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی پر اسرائیل کی پابندی اور بمباری کے نتیجے میں تکالیف بڑھ رہی ہیں جبکہ انخلا کے احکامات نے ہزاروں لوگوں کو دربدر کر دیا ہے جن کے پاس کوئی محفوظ ٹھکانہ نہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ غزہ کی جنگ میں انسانی زندگی سے سنگین لاپروائی برتی جا رہی ہے۔
اسرائیل کی جانب سے کڑے محاصرے کو اب دو ماہ ہو چکے ہیں۔ عالمی رہنماؤں کو چاہیےکہ وہ علاقے میں بین الاقوامی انسانی قانون کے بنیادی اصولوں کا احترام یقینی بنانے کے لیے مضبوط، فوری اور فیصلہ کن قدم اٹھائیں۔
امدادی اداروں نے کہا ہے کہ شہریوں کی زندگی کو تحفظ ملنا چاہیے، انسانی امداد کی فراہمی میں سہولت دی جانی چاہیے، تمام یرغمالیوں کو رہا کیا جائے اور جنگ بندی کی تجدید عمل میں آنی چاہیے۔
(جاری ہے)
محاصرہ، بھوک اور بمباری
اقوام متحدہ کے حکام نے کہا ہے کہ غزہ کی 21 لاکھ آبادی علاقے میں پھنس چکی ہے جس پر بم برسائے جا رہے ہیں اور انہیں بھوکا مارا جا رہا ہے۔ ایسے مفروضے قطعی غلط ہیں کہ علاقے میں ہر فرد کی ضرورت کے مطابق خوراک موجود ہے۔
گزشتہ ہفتے کے اختتام پر اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) نے بتایا تھا کہ غزہ میں بچوں کو غذائی قلت کا علاج مہیا کرنے والے 12 مراکز بند ہو گئے ہیں جبکہ امداد کی عدم فراہمی کے نتیجے میں 10 لاکھ بچوں کی زندگی بری طرح متاثر ہو گی۔
ادارے کے ترجمان ابو خلف نے امداد کی ترسیل روکے جانے کے اسرائیلی اقدام کی مذمت کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ بڑی مقدار میں امدادی سامان غزہ کی سرحد سے باہر پڑا ہے۔
بچوں کے دودھ کی قلت
مزید برآں، اس وقت غزہ میں صرف 400 بچوں کے لیے ایک ماہ کی ضرورت کا فارمولا دودھ ہی دستیاب ہے۔ اندازوں کے مطابق چھ ماہ سے کم عمر کے تقریباً 10 ہزار بچوں کو اضافی دودھ کی ضرورت ہے۔
فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے (انروا) نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے تمام امدادی و تجارتی اشیا کی غزہ میں آمد پر پابندی کا فیصلہ شہریوں کے لیے سنگین اثرات کا حامل ہو گا۔
غزہ کے طبی حکام کے مطابق، اتوار کو اسرائیل کے حملوں میں کم از کم 32 افراد ہلاک ہو گئے تھے جن میں ایک درجن سے زیادہ خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
اسرائیل کی فوج نے مبینہ طور پر رفح میں تمام گھر تباہ کر دیے ہیں اور علاقے کا غزہ کے باقی حصوں سے رابطہ ختم کر دیا ہے۔بڑھتا غذائی بحران
عالمی پروگرام برائے خوراک (ڈبلیو ایف پی) نے بتایا ہے کہ ضروری سامان کی شدید قلت کے باعث اس نے غزہ میں سستی روٹی فراہم کرنے والے اپنے 25 تنور بند کر دیے ہیں۔ علاقے میں اشیائے ضرورت کی قلت ہونے لگی ہے اور باقیماندہ چیزوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں کیونکہ غذائی مدد یا کھانا بنانے کے لیے استعمال ہونے والی گیس غزہ نہیں پہنچ رہی۔
شمالی غزہ میں پناہ گزینوں کی خیمہ بستی میں رہنے والی جلیلہ ابو لیلیٰ بتاتی ہیں کہ بیچارے بچے دن بھر کھانے کی تلاش میں مارے مارے پھرتے رہتے ہیں لیکن انہیں کچھ نہیں ملتا۔ کبھی کبھار بعض لوگ انہیں کچھ چاول دے دیتے ہیں اور انہیں اسی پر گزاراکرنا پڑتا ہے۔ چونکہ غزہ میں خوراک نہیں پہنچ رہی اس لیے غذائی بحران بھی بڑھتا جا رہا ہے۔
مزید اہم خبریں
-
ملکی تاریخ کا سب سے بڑا مالیاتی سکینڈل، خیبر پختونخوا ہ کے سرکاری بینک اکاﺅنٹس سے 40 ارب روپے سے زائد کی خوردبرد کا انکشاف
-
مانیٹری پالیسی کا اعلان 5 مئی کو کیا جائے گا، شرح سود میں کمی کا امکان
-
'پاکستان پہلے حملہ نہیں کرے گا، لیکن پیچھے بھی نہیں ہٹے گا'
-
بھارت کا بیانیہ عالمی سطح پر ناکام، دوست ملک ڈٹ کر پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، وزیرخارجہ
-
یمن: حوثیوں کے خلاف جنگ، امریکہ کو مہنگی پڑ رہی ہے
-
بھارتی رافیل طیاروں کی اپنی فضائی حدود میں پٹرولنگ، پاکستان ائیرفورس کی نشاندہی کرنے پر بھارتی طیارے بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر فرار ہوگئے
-
جنوبی وزیرستان، ایف سی چیک پوسٹ کے قریب دھماکہ،2 بچے جاں بحق ایک زخمی
-
ٹیکس کی ادائیگی میں تنخواہ دار طبقہ سرفہرست، مزید انکم ٹیکس لینے کا ہدف مقرر
-
مجھے تو سلمان صفدر سے ضروری ملنا تھا وہ کدھر ہیں،عمران خان نے ملاقات کیلئے آنے والے وکلاء سے پوچھا کہ آپ کیسے اندر آجاتے ہیں؟ علیمہ خان
-
ایسے اقدامات دشمن کیلئے قیمتی انٹیلی جنس معلومات فراہم کرسکتے ہیں
-
جنوبی ایشیا اور وسطی ایشیا میں کشیدگی کا فائدہ ہیکرز اٹھا سکتے ہیں، سائبر حملوں کے خدشات کے پیش نظرایڈوائزری جاری کردی گئی
-
پاکستان اور بھارت کشیدگی نہ بڑھائیں،دونوں ممالک مل بیٹھ کر مسئلے کا حل نکالیں،امریکہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.