Live Updates

ہمارا لیڈر نہ ڈرتا ہے، نہ جھکتا ہے اور نہ اس کی طرف سے کوئی ڈیل کر سکتا ہے ، اعظم سواتی

میرا لیڈر زمان پارک سے زیادہ جیل میں ہشاش بشاش ہے، لوگ بانی پی ٹی آئی کی شہرت سے خائف ہے اور کوئی بھی نہیں چاہتا کہ بانی پی ٹی آئی بات چیت کیلئے تیار ہوں، رہنماء پی ٹی آئی کا بیان

Faisal Alvi فیصل علوی منگل 8 اپریل 2025 12:38

ہمارا لیڈر نہ ڈرتا ہے، نہ جھکتا ہے اور نہ اس کی طرف سے کوئی ڈیل کر سکتا ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08اپریل 2025)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اعظم سواتی نے کہا ہے کہ ہمارا لیڈر نہ ڈرتا ہے، نہ جھکتا ہے اور نہ اس کی طرف سے کوئی ڈیل کر سکتا ہے، میرا لیڈر زمان پارک سے زیادہ جیل میں ہشاش بشاش ہے، اپنے ایک اور ویڈیو پیغام میں رہنماء پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ لوگ بانی پی ٹی آئی کی شہرت سے خائف ہے اور کوئی بھی نہیں چاہتا کہ بانی پی ٹی آئی بات چیت کیلئے تیار ہوں۔

بات چیت کو ڈیل سے تعبیر نہ کریں۔انہوں نے کہا کہ 2022 میں بھی بانی چیئرمین کو ہم نے بات چیت کیلئے مجبور کیا اور تب سے اب تک بانی چیئرمین نے بات چیت کے دروازے کھلے رکھے ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو بات چیت کیلئے تیار کیا۔ ہم نے عمران خان سے کہا کہ وہ قوم کی مستقبل کے خاطر بات چیت کریں۔

(جاری ہے)

ہمارے کہنے پر بانی پی ٹی آئی عمران خان بات چیت کیلئے تیار ہوئے ۔

خیال رہے اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءاعظم سواتی نے قرآن پاک پر حلف لیتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ 2022ء میں عمران خان نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے بات کرنے کا کہا تھا۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا تھا آپ جائیں اور فوجی قیادت سے بات کریں۔ آرمی چیف سے بات کرنے کی کوشش کی لیکن دروازے نہیں کھلے تھے۔اپنے بیان میں پی ٹی آئی رہنماءکایہ بھی کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کے بعد جنرل عاصم منیر کے استاد کے ذریعے رابطے کی کوشش کی تھی۔

عمران خان نے کہا تھا کہ آرمی چیف کے پاس جاو¿ اور گفتگو کے دروازے کھولو۔انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ دسمبر 2022 میں نئے آرمی چیف کے تقرر کے بعد مجھے بلا کر بانی پی ٹی آئی نے کہا میں آرمی چیف سے بات کرنا چاہتا ہوں۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا فوجی مجھے گالیاں دیتے ہیں اور میرے ساتھی اس پر ہنستے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ آپ پر مجھے اعتماد ہے۔

آپ جائیں اور فوجی قیادت سے بات کریں۔اعظم سواتی کایہ بھی کہنا تھا کہ میرے بارے میں بانی پی ٹی آئی سے منسوب غلط خبریں چلائی گئیں تھیں۔میری بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے وقت بشری بی بی بھی موجود تھیں۔اس ملاقات کا اہتمام ڈاکٹر بابر اعوان نے کیا تھااور ان کے بیٹے کو عمران خان سے ملوایاتھا۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 10 منٹ میری صحت سے متعلق پوچھاتھا۔ راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں میرا علاج ہوا۔بشری بی بی نے بھی کہا شریعت کے مطابق تنازعات بات چیت سے طے ہوتے تھے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات