
سی سی پی او لاہور کی زیر صدارت اجلاس،غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے انخلاکویقینی بنانے کی ہدایت
منگل 8 اپریل 2025 16:27
(جاری ہے)
ایسٹر کے موقع پر مسیحی برادری کے لیے خصوصی سکیورٹی اقدامات کی بھی تاکید کی گئی۔
بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ کرپشن اور اختیارات سے تجاوز کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، جبکہ منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈان کا حکم بھی دیا گیا۔ انہوں نے آئس کو نوجوان نسل کے لیے زہر قاتل قرار دیتے ہوئے اس مکروہ دھندے کے خاتمے پر زور دیا۔اجلاس میں ایس ایچ اوز اور انچارج انوسٹی گیشنز کو رابری اور پراپرٹی کرائم کے مقدمات کو برق رفتاری سے حل کرنے کی ہدایت دی گئی۔ ہائی پروفائل کیسز کے لیے محنتی اور پروفیشنل پولیس ٹیمیں تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا۔سی سی پی او لاہور نے اقبال ٹاون ڈویژن میں کرائم کنٹرول پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں بیرئیرز کی تنصیب اور موثر حکمت عملی سے جرائم میں کمی آئی ہے۔ انہوں نے ہوٹل آئی اور ٹریول آئی سافٹ ویئرز کی مدد سے اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کے لیے موثر اقدامات کی ہدایت بھی دی۔مزید برآں، آپریشنز اور انوسٹی گیشن ونگز کو جوائنٹ ریڈز کرنے کی ہدایت جاری کی گئی تاکہ مجرمان کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔ اجلاس میں اقبال ٹان اور سول لائنز ڈویژنز کے ایس پیز، اے ایس پیز، سرکل افسران، ایس ایچ اوز اور انچارج انوسٹی گیشنز نے بھی شرکت کی۔مزید قومی خبریں
-
مریم نواز کا ضلع باجوڑ بم دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیا ع پر اظہار افسوس، لواحقین کے ساتھ ہمدردی اور تعزیت کا اظہار
-
بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی میں شامل ہونے والے آزاد جموں و کشمیر کے سیاسی رہنمائوں کی ملاقات
-
پنجاب بھر میں 1370 ٹریفک حادثات میں 09 افراد جاں بحق ،1198 زخمی
-
کسی بھی درخواست کو التوا میں نہ رکھا جائے اور قانون کے مطابق فوری کارروائی عمل میں لائی جائے، ڈپٹی کمشنر
-
گھریلو ناچاقی کے بعد 5دن سے لاپتہ جواں سال لڑکی مل گئی
-
پی ایچ اے لاہور کی جانب سے فلاور شاپ پر پھولوں کی ہوم ڈیلیوری سروس کا آغاز
-
وزیراعلیٰ مری سے واپسی پر فیلڈ ہسپتال دیکھ کر رک گئیں،اچانک معائنہ ، دستیاب سہولتوں کی فراہمی کا تفصیلی جائزہ
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا سینٹرل کنٹرول روم کا دورہ، مرکزی جلوسوں و مجالس کی لائیو مانیٹرنگ کا جائزہ لیا
-
صوبائی وزیر فیصل ایوب کھوکھرکا دورہ ملتان ، محرم الحرام کے حوالے سے سکیورٹی و دیگر انتظامات کا جائزہ لیا
-
بزدلانہ اقدام سے حکومت اور عوام کے حوصلے پست نہیں ہوں گے، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی باجوڑ دھماکے کی مذمّت
-
گورنرخیبرپختنخوا فیصل کریم کنڈی کی ضلع باجوڑ کی تحصیل خار میں دھماکے کی مذمت
-
فاروق ایچ نائیک کا مسابقتی کمیشن کا دورہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.