
326 واں وساکھی میلہ،یاتریوں کی حفاظت اور آرام دہ قیام کیلئے خصوصی انتظامات کئے جائیں، رمیش سنگھ اروڑہ
منگل 8 اپریل 2025 17:16
(جاری ہے)
صوبائی وزیر اقلیتی امور نے سیکرٹری داخلہ پنجاب کی ہدایت کر تے ہو ئے کہا کہیاتریوں کی حفاظت اور آرام دہ قیام کے لیے خصوصی انتظامات کیے جائیں،لیسکو حکام فیسٹیول کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائیں، یاتریوں کے لیے ائیر کنڈیشنڈ مارکیوں کا انتظام کیا جائے،حسن ابدال اور ننکانہ صاحب میں وسیع انتظام کیلئے مستقل کا ماسٹر پلان بنایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا بھر سے آنے والے یاتریوں کیلئے بہتر انتظامات پاکستان کی توقیر کیلئے اہم ہیں، سینئر سٹیزن کاونٹرز، اضافی باتھ رومز، ہیوی ویٹ جنریٹرز، اور ایف آئی اے کے مزید کاونٹرز کا انتظام کیا جائے۔ صوبائی وزیر نے کرنسی ایکسچینج کے لیے معیاری ڈیلرز کا انتخاب کرنے کی بھی ہدایت کی اور کہا کہ یاتریوں کی سہولت کے لیے بینک آف پنجاب کے کائونٹر لگوائے جائیں۔ صوبائی وزیر نے سیکرٹری انسانی حقوق کو ہدایت کی کہ بہترین کوارڈینیشن کے لیے محکمہ اقلیتی امور سے ایک فوکل پرسن نامزد کیا جائے،اٹک میں یاتریوں کے لیے بہتر رہائشی انتظامات کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی گئی۔ رمیش سنگھ اروڑہ نے کہاکہایک برس میں ٹور ازم کے حوالے سے پنجاب میں 72 فیصداضافہ ہوا ہے،وزیراعلی پنجاب نے مذہبی اقلیتوں کے تمام تہواروں میں شرکت کرکے ایک تاریخ رقم کی ہے، امید ہے کہ وزیراعلی پنجاب خصوصی طور پر وساکھی میلہ میں شرکت کریں گی۔ رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ سب کو مل کر ایک بہترین ٹیم ورک کے نتیجے میں پاکستان کا مثبت پہلو اجاگر کرنا ہے۔ ٹرانسپورٹ کا فٹنس سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیا جائے، وسیع لنگر کا انتظام، میڈیکل سہولتیں اور ایمبولینسز کا انتظام یقینی بنایا جائے۔اجلاس میں سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ ، ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز،سیکرٹری انسانی حقوق، پاک رینجرز، اعلی پولیس حکام اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے نمائندگان کی شرکت کی۔مختلف اضلاع کے ڈی سیز اور ڈی پی اوز کی بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔اجلاس میں محکمہ صحت، ٹرانسپورٹ، ریسکیو1122, پولیس اور دیگر نمائندگان بھی شریک ہوئے۔مزید قومی خبریں
-
ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے نظام اور مہنگائی کے اثرات پر جامع رپورٹ تیار کی جائے ،وفاقی وزیرصحت
-
پنجاب کے تمام بڑے دریاؤں میں پانی کی سطح میں اضافے بارے الرٹ جاری
-
اوورسیز پاکستانیوں کو 120 دن کیلئے ٹیکس فری موبائل رجسٹریشن کی سہولت حاصل ہے، پی ٹی اے
-
مریم نواز کا ضلع باجوڑ بم دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیا ع پر اظہار افسوس، لواحقین کے ساتھ ہمدردی اور تعزیت کا اظہار
-
بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی میں شامل ہونے والے آزاد جموں و کشمیر کے سیاسی رہنمائوں کی ملاقات
-
پنجاب بھر میں 1370 ٹریفک حادثات میں 09 افراد جاں بحق ،1198 زخمی
-
کسی بھی درخواست کو التوا میں نہ رکھا جائے اور قانون کے مطابق فوری کارروائی عمل میں لائی جائے، ڈپٹی کمشنر
-
گھریلو ناچاقی کے بعد 5دن سے لاپتہ جواں سال لڑکی مل گئی
-
پی ایچ اے لاہور کی جانب سے فلاور شاپ پر پھولوں کی ہوم ڈیلیوری سروس کا آغاز
-
وزیراعلیٰ مری سے واپسی پر فیلڈ ہسپتال دیکھ کر رک گئیں،اچانک معائنہ ، دستیاب سہولتوں کی فراہمی کا تفصیلی جائزہ
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا سینٹرل کنٹرول روم کا دورہ، مرکزی جلوسوں و مجالس کی لائیو مانیٹرنگ کا جائزہ لیا
-
صوبائی وزیر فیصل ایوب کھوکھرکا دورہ ملتان ، محرم الحرام کے حوالے سے سکیورٹی و دیگر انتظامات کا جائزہ لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.