Live Updates

اڈیالہ جیل انتظامیہ کی جانب سے علیمہ خان کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت دینے سے انکار

عظمٰی خان اور نورین خان کو بانی سے ملاقات کروانے کی پیش کش، دونوں بہنوں کا علیمہ خان کے بنا بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی پیش کش قبول کرنے سے انکار

muhammad ali محمد علی منگل 8 اپریل 2025 18:56

اڈیالہ جیل انتظامیہ کی جانب سے علیمہ خان کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 اپریل2025ء) اڈیالہ جیل انتظامیہ کی جانب سے علیمہ خان کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت دینے سے انکار، عظمٰی خان اور نورین خان کو بانی سے ملاقات کروانے کی پیش کش، دونوں بہنوں کا علیمہ خان کے بنا بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی پیش کش قبول کرنے سے انکار۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے بانی عمران خان سے اہل خانہ اور رہنماؤں کی اجازت نہ ملنے پر کارکنان کی جانب سے احتجاج کرنے پر پولیس نے علیمہ خان، عالیہ حمزہ، صاحبزادہ حامد رضا سمیت دیگر کو تحویل میں لے لیا۔

منگل کے روز اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی سے ملاقات کے دن عمران خان کی بہنیں، بشریٰ بی بی کے فیملی ممبران مہرالنسا، مبشرہ شیخ، پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ، ظہیر عباس اڈیالہ پہنچے۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی وکلاء بیرسٹر علی ظفر،علی عمران شہزاد،حسنین سنبل ،راجہ متین اور خان عاقل خان بھی اڈیالہ پہنچے،عمران خان کی فیملی کو اڈیالہ جیل سے پہلے روک لیا گیا، بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان، عظمی خان اورقاسم خان نیازی کو نجی فارماسیوٹیکل کمپنی کے قریب روکا گیا۔

گورکھپور ناکے پر بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کا ملاقات نہ کروانے پر احتجاج کیا، پولیس کی جانب سے دو بہنوں اور کزن قاسم نیازی کی بانی سے ملاقات کرانے کی آفر کی گئی۔ پولیس کا کہنا تھا کہ علیمہ خان کو ملاقات کی اجازت نہیں، باقی تینوں فیملی ممبران کی ملاقات کروا دیتے ہیں۔ تاہم عظمٰی خان اور نورین خان نے علیمہ خان کے بنا عمران خان سے ملاقات کی پیش کش قبول کرنے سے انکار کر دیا۔ احتجاج کرنے پر گورکھپور ناکہ کے قریب گھورکپور ناکہ پر موجود بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سمیت متعدد خواتین کارکنوں کو تحویل میں لے لیا گیا۔ اسی طرح تحویل میں لیے گئے افراد میں پی ٹی آئی ایم این اے شفقت اعوان، صاحبزادہ حامد رضا بھی شامل ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات