Live Updates

سلمان اکرم راجہ، ظہیر عباس، نیاز اللّٰہ نیازی کو اڈیالہ جیل جانے سے روک دیا گیا

منگل 8 اپریل 2025 23:22

سلمان اکرم راجہ، ظہیر عباس، نیاز اللّٰہ نیازی کو اڈیالہ جیل جانے سے ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2025ء)پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی، عمران خان کے ترجمان نیاز اللّٰہ نیازی، رہنما سلمان اکرم راجہ اور ظہیر عباس چوہدری کو اڈیالہ جیل جانے سے روک دیا گیا۔چیئرمین تحریکِ انصاف بیرسٹر گوہر علی کو اڈیالہ جیل جانے کی اجازت دے دی گئی جبکہ علیمہ خان کو بھی اڈیالہ جیل کے قریب گورکھپور ناکے پر روک دیا گیا۔

(جاری ہے)

سلمان اکرم راجہ نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ سمجھ نہیں آرہی کیوں ناکے لگائے گئے ہیں، ہماری ملاقات طے تھی نام بھی بھیجے گئے ہیں، ناکے لگانا، وکلاء کو ملاقات سے روکنا سمجھ سے بالا تر ہے۔دوسری جانب بانی پی ٹی آئی کے ترجمان نیاز اللّٰہ نیازی اور دیگر وکلاء کو بھی جیل جانے سے روک دیا گیا۔نیازاللّٰہ نیازی نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ ہمیں کہا جا رہا ہے کہ ملاقاتیں بند ہو چکی ہیں، آگے نہیں جا سکتے، اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات کی کھلی خلاف ورزی ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز ملاقاتیوں کے نام اڈیالہ جیل حکام کو بھیجے گئے ہیں، ہماری گاڑیاں روک کر واپس کر دی گئی ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات