جمعیت علماء اسلام سندھ کی جانب سے دہشت گرد اسرائیل کی غزہ پر مسلسل بمباری کے خلاف بھرپور احتجاج کا اعلان

بدھ 9 اپریل 2025 17:30

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2025ء) جمعیت علماء اسلام سندھ کی جانب سے دہشت گرد اسرائیل کی غزہ پر مسلسل بمباری، معصوم فلسطینیوں کے قتل عام اور انسانی حقوق کی بدترین پامالی کے خلاف بھرپور احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ایک عظیم الشان جلسہ 13 اپریل کو 4 بجے شام کو کراچی کے شاہراہ قائدین پر منعقد کیا جائے گا، جس میں لاکھوں افراد شرکت کریں گے جے یو آئی سندھ کے سیکریٹری جنرل راشد محمود سومرو نے جلسے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین کے نہتے عوام پر اسرائیل کی طرف سے جاری ظلم، بربریت اور نسل کشی پر خاموش رہنا مجرمانہ غفلت ہو گی انہوں نے کہا کہ جے یو آئی اس ظلم کے خلاف ہر سطح پر آواز بلند کرے گی اور امت مسلمہ کو جھنجھوڑنے کی کوشش کرے گی جے یو آئی سندھ کے پریس سیکریٹری ڈاکٹر اے جی انصاری نے اپنے بیان میں کہا کہ غزہ میں بچوں، عورتوں اور بوڑھوں کی خون کی ہولی کھیلی جارہی ہے ہسپتال، اسکول اور عبادت گاہیں ملبے کا ڈھیر بن چکے ہیں مگر اقوام متحدہ اور دیگر عالمی ادارے صرف تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ جلسہ نہ صرف ایک احتجاج ہے بلکہ ایک بیداری کی تحریک بھی ہے جو امت مسلمہ کو اپنی ذمہ داریاں یاد دلائے گا علامہ راشد محمود سومرو نے کہا کہ فلسطینی عوام آج ظلم کی چکی میں پس رہے ہیں، لیکن ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انہوں نے پاکستانی عوام، خاص طور پر کراچی اور سندھ بھر کے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ جلسے میں بھرپور شرکت کریں تاکہ دنیا کو یہ پیغام دیا جا سکے کہ پاکستانی عوام فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں اسرائیل نے غزہ میں ظلم و ستم کی نئی تاریخ رقم کر دی ہے جس میں 50 ہزار سے زیادہ شہید ہو چکے ہیں جن میں بڑی تعداد معصوم بچوں اور خواتین کی ہے غزہ کا پورا انفراسٹرکچر تباہ ہو چکا ہے، پانی، بجلی، خوراک اور طبی سہولیات ناپید ہو چکی ہیں اور لاکھوں افراد پناہ کے متلاشی ہیں جے یو آئی کا مقصد عالمی ضمیر کو جھنجھوڑنا، مسلم امہ کو بیدار کرنا اور پاکستان میں عوامی شعور کو بیدار کرنا ہے۔