
کم کاربن ترقی پر مبنی ماحول دوست معاشی نظام پاکستان کی بقا کیلئے ناگزیر ضرورت بن گیا ہے، ماہرین
بدھ 9 اپریل 2025 21:10
(جاری ہے)
تقریب سے کلیدی خطاب کرتے ہوئے منصوبہ بندی کمیشن کی رکن برائے فوڈ سیکیورٹی اور ماحولیاتی تبدیلی نادیہ رحمان نے زور دیا کہ ماحول دوست معیشت سے متعلق اقدامات کو ”اڑان پاکستان“ پروگرام اور اس کے 5Es فریم ورک—برآمدات، ای کامرس، ماحولیات، توانائی اور مساوات—کے تحت اصلاحاتی ایجنڈے کے ساتھ جوڑنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر ہم اپنے عوامی سرمایہ کاری منصوبوں میں ماحولیاتی اہداف کو شامل کریں تو ہمیں کم لاگت اور نرم شرائط پر مالی وسائل حاصل ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ماحولیاتی مالیات کے ذریعے نہ صرف قرضوں کی لاگت کم ہو سکتی ہے بلکہ انفراسٹرکچر کے منصوبوں پر اخراجات میں بھی کمی لائی جا سکتی ہے۔ایس ڈی پی آئی کے ماہر اقتصادیاتِ توانائی ڈاکٹر خالد ولید نے امید ظاہر کی کہ یورپی یونین (ای یو) کی جانب سے متعارف کرایا جانے والا کاربن بارڈر ایڈجسٹمنٹ میکانزم پاکستان کی صنعتی برآمدات کی مسابقت میں نمایاں کمی کا سبب بنے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ مارکیٹ کی آزادی کے سی ٹی بی سی ایم پروٹوکولز قابلِ تجدید توانائی کے ذرائع کی بڑھتی ہوئی طلب کا سبب بنیں گے کیونکہ عالمی سطح پر برآمدی صنعتوں کو نئے ضوابط کی پابندی کرنی ہوگی۔ اس پس منظر میں ایک جامع پالیسی کی تشکیل اور وزارتوں کے مابین موثر تعاون کی ضرورت ہوگی تاکہ ہم سبز ترقی کے اہداف حاصل کر سکیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جی آئی زیڈ (GIZ) پاکستان کے کوآرڈینیٹر برائے توانائی، ماحولیاتی تبدیلی اور جسٹ ٹرانزیشن وولف گینگ ہیسے نے کہا کہ جرمنی نے پاکستان میں توانائی کے شعبے میں اصلاحات، کاربن اخراج میں کمی، بجلی کے تقسیمی نظام کی ڈیجیٹلائزیشن اور گرڈ کی جدید کاری جیسے اقدامات میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔پرائیویٹ پاور اینڈ انفراسٹرکچر بورڈ (PPIB) کے منیجنگ ڈائریکٹر شاہ جہاں مرزا نے وزارتوں کے درمیان مربوط پالیسی سازی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ توانائی کی منصوبہ بندی کو صنعتی ترقی اور ماحولیاتی لچک کے تقاضوں کے ساتھ ہم آہنگ کرنا ناگزیر ہے۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے مشیر گل حسن بھٹو نے بجلی کی آزاد اور مسابقتی تجارت کےلئے CTBCM ماڈل کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس نظام کے تحت نرخوں میں کمی آئے گی اور نجی سرمایہ کاری بڑھے گی۔شمز پاور کے سی ای او عمر ملک نے کہا کہ CTBCM کے نفاذ سے صنعتوں کو مکمل طور پر ڈی کاربنائز ہونے کا موقع ملے گا۔مرکزی پاور پرچیزنگ ایجنسی (CPPA-G) کے ہیڈ آف اسٹریٹجی اینڈ پاور مارکیٹ ڈویلپمنٹ، عمر ہارون ملک نے گرڈ کی پائیداری کے لئےs STATCOM اور بیٹری جیسی جدید تکنیکی حل اپنانے کی ضرورت پر زور دیا ۔پاکستان ٹیکسٹائل کونسل (PTC) کے سی ای او حسن شفقات نے حکومت پر زور دیا کہ آئندہ بجٹ میں صنعتی شعبے کو سبز معیشت کی طرف راغب کرنے کے لیے ”گرین بجٹ ٹیگنگ“ جیسے اقدامات کئے جائیں۔ماحولیاتی تبدیلی کے لئے سرگرم سماجی رہنما اور سول سوسائٹی کولیشن فار کلائمٹ چینج کی سی ای او عائشہ خان نے کہا کہ معاملہ صرف ماحولیات کا نہیں بلکہ ہماری معیشت کے وجود کا ہے۔ سیلاب کی تباہ کاریاں، بجلی کی بندشیں اور برآمدات میں کمی سب اس بات کی گواہی دے رہی ہیں کہ نظام میں فوری اور بنیادی تبدیلی کی ضرورت ہے۔
مزید قومی خبریں
-
پاکستانی طلبہ نے منیلا میں مصنوعی ذہانت کے بہترین استعمال پر ایوارڈ حاصل کرلیا
-
دریائے سوات، نہروں، نالوں ،جھیلوں میں عوام ،سیاحوں کے نہا نے، تیراکی ،کشتی رانی پر پابندی عائد
-
دریائے سوات واقعے کے دن موسم خراب تھا، ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوسکتا تھا، بیرسٹر سیف
-
میو ہسپتال کے وارڈز میں ایئرکنڈیشنرز بند، مریض اور تیماردار پریشانی کا شکار
-
این ڈی ایم اے کا ملک بھر میں بارش، سیلاب کے حوالے سے الرٹ جاری
-
پاکستان نے بھارتی جنگی طیارے مار گرائے تھے، بھارتی دفاعی اتاشی کا اعتراف
-
یو اے ای میں20لاکھ درہم مالیت کی جائیداد رکھنے والے پاکستانیوں کی شناخت کرلی گئی
-
سپریم کورٹ آئینی بنچ کے فیصلے کے بڑے بینفیشری مولانا فضل الرحمان ہیں، بیرسٹر سیف
-
اگلے سال ملک میں گندم اور کپاس کاشت نہیں ہوگی، کسان اتحاد کا اعلان
-
راولپنڈی میں گھر سے 5 تولے سونے کے زیورات چوری، واردات میں اپنے ہی ملوث نکلے
-
ملک بھر میں 5 جولائی تک شدید بارشوں کی پیشگوئی
-
بلوچستان کی سرزمین پر دہشتگردی کا کوئی وجود برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.