کرن بلوچ کا سینیٹر تاج حیدر کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار

جمعرات 10 اپریل 2025 00:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اپریل2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی صوبائی سیکرٹری انفارمیشن کرن بلوچ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما، معروف دانشور اور سیاستدان سینیٹر تاج حیدر کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مرحوم کے اہلِ خانہ، پارٹی رہنماؤں اور کارکنان سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹر تاج حیدر کی وفات سے ہمیں ایک عظیم رہنما، اصول پسند سیاستدان اور ایک سچے محبِ وطن کا فقدان ہوا ہے۔

کرن بلوچ نے اپنے تعزیتی پیغام میں مزید کہا کہ سینیٹر تاج حیدر نہ صرف پیپلز پارٹی کے بانی ارکان میں سے تھے بلکہ وہ ایک عظیم جدوجہد کرنے والے سیاستدان تھے جنہوں نے ہمیشہ جمہوریت، انسانی حقوق اور سماجی انصاف کے لیے بے لوث محنت کی،ان کی شخصیت ہمہ جہت تھی اور ان کا کردار ہمیشہ ایک مثال کے طور پر زندہ رہے گا۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم سینیٹر تاج حیدر کو جنت میں اعلیٰ مقام دے اور ان کے اہلِ خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔