
عمران خان سے فیملی اور پارٹی رہنماﺅں کی ملاقات کروانے کیلئے پی ٹی آئی نے فہرست جیل حکام کوبھجوا دی
سلمان اکرم راجہ کی جانب سے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے جن افراد کی فہرست بھجوائی گئی ہیں ان میں عمران خان کی بہنوں ،شبلی فراز،عمر ایوب ،صاحبزادہ حامد رضا،احمد خان بھچر ،نیاز اللہ نیازی اور علامہ راجہ ناصر عباس کے نام شامل ہیں
فیصل علوی
جمعرات 10 اپریل 2025
11:25

(جاری ہے)
واضح رہے کہ دو روز قبل بھی اڈیالہ جیل حکام نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان،عظمیٰ خا ن سمیت پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹرگوہر،پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم اور ظہیر عباس چوہدری کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرنے سے روک دیاتھا۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ اور ظہیر عباس چودھری کی گاڑی کو جیل سے کچھ دور پہلے لگے ناکے پر روک دیا گیاتھا بعدازاں ان تینوں کو پیدل بھی جیل جانے نہیں دیا گیاتھا۔جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ ہم پریشان تھیں۔ ہمیں اپنے بھائی عمران خان سے3 ہفتے سے ملاقات کرنے نہیں دی جا رہی تھی۔آج بھی جیل کے باہرپولیس تعینات کر دی گئی تھی تاکہ ہم ملاقات نہ کر سکیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایسی صورتِ حال میں ہم پریشان نہیں ہوں گے تو کیا ہوں گے؟ اگر ملاقات نہیں کرنے دیں گے تو ہم یہیں بیٹھیں گے۔ایس ایچ او صدر بیرونی اعزاز عظیم نے ان کو گھر جانے کی پیشکش کی تھی تاہم علیمہ خانم بضد رہیں اور کہتی رہیں کہ ہماری بھائی سے ملاقات کروائی جائے نہیں تو ادھر ہی رہیں گے۔قبل ازیں پی ٹی آئی نے بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات نہ کروانے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا گیا تھاجس پر عدالت عالیہ نے عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے پارٹی رہنماوں اور فیملی کی ملاقات کیلئے منگل اور جمعرات کا دن مقرر کیا تھا۔
مزید اہم خبریں
-
پیپلزپارٹی کی حکومت نے کراچی کو تباہ و برباد کر دیا
-
سانحہ لیاری، کمشنر کراچی کی 13 گھنٹے بعد جائے وقوعہ پر آمد
-
سکھر میں ٹرین کی چھت پر بیٹھے مسافر بجلی کی تاروں سے ٹکرا گئے
-
میاں نوازشریف کی اڈیالہ جیل جانے کی خبر میں کوئی حقیقت نہیں
-
حکومت نے بینکوں سے پیسے نکلوانے پر فائلرز پر بھی ٹیکس عائد کر دیا
-
کےپی اسمبلی میں ایمل ولی کی خواہش جلد پوری ہونے جارہی ہے
-
بانی پی ٹی آئی مائنس ہوگئے وہ اب سیاست میں اہم نہیں رہے
-
خیبرپختونخواہ کا بجٹ منظورنہ ہوتا تو ہماری حکومت بھی جاتی اور قصور بھی ہمارا ہوتا
-
عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ لادنے والی حکومت کی اشرافیہ پر نوازشات کی بارش
-
خیبرپختونخواہ حکومت مضبوط ہے ہمارا کوئی رکن اسمبلی کہیں نہیں جارہا
-
غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، کم از کم 35 فلسطینی ہلاک
-
ملک میں سونے کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک ہزار500 روپے کی کمی ہوگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.