Live Updates

چیئرمین میں ہوں عمران خان کے بعد میرا حکم چلتا ہے، پوری پارٹی مجھے وضاحت دیگی، بیرسٹرگوہر

میرے دستخط سے پارٹی میں لوگوں کو ٹکٹس ملتے ہیں،صرف بانی پی ٹی آئی کوجواب دہ ہوں،طے کرلیا جائے اگر عمران خان سے ملاقات کیلئے کسی ایک کواجازت نہیں ملے گی تو پھرکوئی بھی نہیں جائے گا،چیئرمین پی ٹی آئی کی میڈیا سے گفتگو

Faisal Alvi فیصل علوی جمعرات 10 اپریل 2025 13:00

چیئرمین میں ہوں عمران خان کے بعد میرا حکم چلتا ہے، پوری پارٹی مجھے وضاحت ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10اپریل 2025)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹرگوہر کا کہنا ہے کہ پارٹی کا چیئرمین میں ہوں ،بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بعد میرا حکم چلتا ہے ،پوری پارٹی مجھے وضاحت دے گی،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طے کرلیا جائے اگربانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کیلئے کسی ایک کواجازت نہیں ملے گی تو پھرکوئی بھی نہیں جائے گا۔

میرے دستخط سے پارٹی میں لوگوں کو ٹکٹس ملتے ہیں۔میں کسی کو وضاحت نہیں دوں گا۔ میں صرف بانی پی ٹی آئی کوجواب دہ ہوں۔انہوں نے کہاکہ سیاسی کمیٹی نے کبھی نہیں کہا کہ بہنوں کو اجازت نہ ملے تووکلا نہیں جائیں گے۔اگر بانی پی ٹی آئی عمران خان سے کسی ایک کواجازت نہیں ملے گی تو کوئی بھی نہیں جائے گا۔

(جاری ہے)

ان کایہ بھی کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں کوجیل میں ملاقات کرنے سے روکا گیا اس کے باوجود سلمان اکرم راجہ اور دیگر وکلاءملاقات کرنے کیوں گئے ؟۔

انہوں نے یہ فیصلہ بھی نہیں کیا کہ ایک وکیل کو ڈراپ کیا گیا تو باقی بھی نہیں جائیں گے۔گفتگو کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ کوئی بندہ سستی شہرت لینے کی کوشش نہ کرے۔علی ظفر کے بارے میں کوئی نہ کہے کہ وہ منظور نظرہیں۔بیرسٹر علی ظفر ایک عظیم آدمی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ میں پارٹی کی چیئرمین شپ چھوڑ دوں تو میرے اوپر تنقید نہیں ہوگی۔

میں پی ٹی آئی کو جوڑنا چاہتا ہوں چاہئے اس کیلئے مجھے پارٹی کی چیئرمین شپ چھوڑنا پڑے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی چیئرمین شپ میرے پاس امانت تھی۔یہ عہدہ میرے پاس ڈیڑھ سال تھا جو میرے لئے بہت اعزاز کی بات تھی۔بیرسٹرگوہر کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں جب پی ٹی آئی کاچیئرمین بنا تھاتو اسلام آباد پولیس نے مجھے پروٹوکول دینے کا کہا تھامگر میں نے پروٹوکول لینے سے انکار کیاتھا۔

اس کے بعد مجھے اڈیالہ جیل انتظامیہ نے چیئرمین بننے کے بعد کہاتھا کہ آپ کی گاڑی جیل کے اندرآئے گی لیکن میری گاڑی کبھی اڈیالہ جیل کے اندر نہیں گئی تھی۔میں کسی چیز پر ایکشن نہیں لیتا ۔ میرے اوپر اتنا بوجھ تھا کہ میری صحت پر اثر پڑا تھا۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آپ پاپولیرٹی نہ لیں قواعد کو فالو کریں۔بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کے اہل خانہ آتے تھے تو ہم ان کے ساتھ تعاون کرتے تھے۔ہم نے کل جیل انتظامیہ سے درخواست کی کہ بہنوں کو ملاقات کرنے دی جائے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات