پاکستان کرپٹو کرنسی اپنانے والا چھٹا بڑا ملک بن گیا

کرپٹو کرنسی بنانے والوں کو فنانشل کرائمز انفورسمنٹ کے تحت ریگولیٹ کیا جا سکتا ہے :ایف ٹی او

Shahid Nazir Ch شاہد نذیر چودھری جمعرات 10 اپریل 2025 16:17

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 اپریل 2025ء ) یہ بات قابل غور ہے کہ کرپٹو کرنسی اب پاکستان میں زبردست کاروباری شعبہ ہے۔ ایک قابل اعتماد تحقیق کے مطابق 2025 کے اختتام تک پاکستان میں کرپٹو کرنسی کے صارفین کی تعداد 2 کروڑ 71 لاکھ اور اس سے 1.6 بلین امریکی ڈالر کی آمدنی ہونے کا امکان ہے۔ سکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے بھی اس اہم کاروبار پر اپنے خصوصی مقالے میں روشنی ڈالی۔

(جاری ہے)

وفاقی ٹیکس محتسب نے لکھا کہ جہاں تک فنانشل کرائمز انفورسمنٹ نیٹ ورک (FinCEN) کے تحت لین دین کے بین بہترین الاقوامی طریقوں کا تعلق ہے، کرپٹو کان کنوں کو منی ٹرانسمیٹر تصور کیا جاتا ہے، اس لیے ان پر یہ قانون لاگو کیا جا سکتا ہے۔ اور اگر ایسا نہ کیا گیا تو کرپٹو کرنسی کی رقم، منافع اور اثاثے غیر دستاویزی/غیر ٹیکس کے رہیں گے۔  آپ نے سفارش کی کہ ایف بی آر تمام اسٹیک ہولڈرز سے مذاکرات کے ذریعے ٹیکس وصولی کو یقینی بنائے اور آئندہ بجٹ کے لئے تجاویز مرتب کرے۔