گورنرسندھ سے ملائیشیا کے قونصل جنرل کے ہمراہ 7رکنی وفد کی ملاقات

گورنر سندھ کی کاوشیں رنگ لے آئی۔ ائر ایشیاء 30 مئی سے آپریشن شروع کرنے جا رہی ہے

جمعرات 10 اپریل 2025 18:33

گورنرسندھ سے ملائیشیا کے قونصل جنرل کے ہمراہ 7رکنی وفد کی ملاقات
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اپریل2025ء) گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے ملائیشیا کے قونصل جنرل حرمین ہردیانتا احمدکے ہمراہ 7رکنی وفد نے ملاقات کی، وفد میں ائر ایشیاء کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر بھی شامل تھے۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ نے کہا کہ پاک ملائیشیا ء دوطرفہ تعلقات وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مزید مستحکم ہورہے ہیں، گورنر سندھ نے مزید کہا کہ ائر ایشیاء کے آپریشن سے دوطرفہ تجارت اور سیاحت کو فروغ حاصل ہوگا ۔ ملائیشیا کے قونصل جنرل نے ائرایشیاء کے آپریشن میں بھرپور تعاون فراہم کرنے پر گورنر سندھ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ائر ایشیاء 30 مئی 2025ء سے پاکستان میں اپنا آپریشن شروع کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :