امریکہ نے ایران کے شیڈو فلیٹکو نشانہ بناتے ہوئے نئی پابندیاں عائد کر دیں

متحدہ عرب امارات اور بھارت سے تعلق رکھنے والے دو دو ادارے بھی پابندیوں کا ہدف ہیں،محکمہ خزانہ

جمعہ 11 اپریل 2025 11:47

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اپریل2025ء)امریکہ نے ایران کے شیڈو فلیٹ کو نشانہ بناتے ہوئے نئی پابندیاں عائد کر دیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ان پابندیوں کے لیے ایک فرد اور بھارت اور متحدہ عرب امارات میں مقیم گروپوں کا حوالہ دیا گیا جن کے جہازوں نے ایرانی تیل کی نقل و حمل کی ہے۔امریکی محکمہ خزانہ نے متحدہ عرب امارات میں مقیم ایک بھارتی شہری جگویندر سنگھ برار کا حوالہ دیا جو تقریبا 30 بحری جہازوں کے بیڑے پر مشتمل جہاز راں کمپنیوں کے مالک ہیں۔

محکمے نے ایک بیان میں کہاکہ برار کے جہاز عراق، ایران، متحدہ عرب امارات اور خلیج عمان کے پانیوں میں ایرانی پیٹرولیم کی جہاز سے جہاز منتقلی میں مصروف ہیں جس میں بہت زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔محکمہ خزانہ نے ایک بیان میں کہاکہ متحدہ عرب امارات اور بھارت سے تعلق رکھنے والے دو دو ادارے بھی پابندیوں کا ہدف ہیں جو برار کے جہازوں کے مالک ہیں اور ان کا انتظام چلاتے ہیں اور انہوں نے نیشنل ایرانیئن آئل کمپنی اور ایرانی فوج کی جانب سے ایرانی تیل کی ترسیل کی ہے۔

(جاری ہے)

سکریٹری خزانہ سکاٹ بیسینٹ نے کہاکہ ایرانی حکومت اپنے تیل کی فروخت ممکن بنانے اور تیل کی عدم استحکام پیدا کرنے والی سرگرمیوں کو مالی اعانت فراہم کرنے کے لیے برار جیسے غیر ایماندار جہاز رانوں اور بروکرز کے نیٹ ورک اور ان کی کمپنیوں پر انحصار کرتی ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ امریکہ کی توجہ ایران کی تیل کی برآمدات کے تمام معاملات کو متثر کرنے بالخصوص ان لوگوں پر مرکوز ہے جو اس تجارت سے منافع کمانا چاہتے ہیں۔