
پی ایس ایل 10، اسلام آباد یونائیٹڈ کا لاہور قلندرز کیخلاف ٹاس جیت کر باولنگ کا فیصلہ
اسلام آباد یونائیٹڈ واحد ٹیم ہے جس نے پی ایس ایل تین مرتبہ جیتی ہے جبکہ لاہور قلندرز نے دو مرتبہ ٹائٹل جیتا ہے
ذیشان مہتاب
جمعہ 11 اپریل 2025
20:08

(جاری ہے)
اسلام آباد یونائٹڈ کی قیادت شاداب خان کرینگے جبکہ لاہور قلندرز شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔
دونوں ٹیموں کو تجربہ کار ملکی اور غیرملکی کھلاڑیوں کی خدمات حاصل ہیں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے ابتک پی ایس ایل میں مجموعی طور پر 100 میچز کھیلے ہیں جن میں سے 55 جیتے ہیں اور44 میں اسے شکست ہوئی ہے ایک میچ ٹائی ہوا ہے۔ لاہور قلندرز نے 94میں سے 40 میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ 51 میں اسے شکست ہوئی ہے اور 3 میچز ٹائی ہوئے ہیں۔ پی ایس ایل 10 میں کرکٹ کے دنیا کے کئی بڑے نام کمنٹری میں نظر آئیں گے جن میں انگلینڈ کے سابق کپتان سر الیسٹر کک اور ایم سی سی کے سابق صدر مارک نکولس کے نام قابل ذکر ہیں۔ پی ایس ایل میں شائقین کی دلچسپی کے لیے مختلف اقدامات کیے گئے ہیں جن میں پہلی مرتبہ ہر میچ میں مکمل اردو کمنٹری ، میچوں کے دوران ریفل ٹکٹ کے ذریعے انعامات اور نئی جدت کے ساتھ پلیئر ٹریکنگ ٹیکنالوجی کا متعارف کرایا جانا شامل ہے۔ ناظرین اس پی ایس ایل میں 32 کیمروں اور جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ کوریج کے اعلی معیار سے لطف اندوز ہوسکیں گے اور یہ ایونٹ مختلف چینلز اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے دنیا بھر میں دیکھا جاسکے گا۔ دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے کہاکہ اسلام آباد یونائیٹڈ اپنے شائقین کے سامنے اچھی کارکردگی دکھانے کے لیے پرجوش ہے۔ آپ کو اس سیزن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا ایک مختلف روپ دیکھنے کو ملے گا، دفاعی چیمپئن ہونے کے ناتے ہم اس سیزن میں بھی مستقل مزاج کارکردگی کو جاری رکھنے کی کوشش کرینگے۔ ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کہاکہ ایچ بی ایل پی ایس ایل ایک بہت بڑا برانڈ بن چکی ہے کہ ملک کے ہر خاندان میں مختلف ٹیموں کے سپورٹرز ہیں جبکہ تمام شائقین اس لیگ کا پورا سال انتظار کرتے ہیں،جو بھی ٹورنامنٹ جیتے گا وہ اس ملک کے لیے کامیاب ہوگا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل نے کہا کہ گزشتہ چند سیزن کوئٹہ کے لیے اچھے نہیں رہے اور دیگر تمام ٹیموں کی طرح ہم نے بھی معیاری اسکواڈ کو جمع کرنے کی پوری کوشش کی ہے، ہم اس بار اچھا کھیلنے اور شائقین کی تفریح کے لیے پر امید ہیں۔ لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کا ایک اہم مقصد معیاری کھلاڑیوں کی تیاری اور انہیں سامنے لانا رہا ہے اور ہم لیگ کے 10ویں ایڈیشن میں بھی اس مقصد پر قائم رہیں گے، امید ہے کہ ہماری ٹیم اس سیزن میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ اس سیزن میں ہم اس بات پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں کہ ہم نے پچھلے دو ایڈیشنز میں کیا کھویا اور انہی غلطیوں کو نہ دہرایا جائے۔ ہم نے بولنگ اور بیٹنگ دونوں شعبوں میں اپنا مرکز مضبوط کیا ہے تاکہ ہم کھیل کے کسی بھی مرحلے پر جدوجہد نہ کریں۔ کراچی کنگز کے نائب کپتان حسن علی نے کہاکہ کراچی کنگز نے اپنی بیٹنگ میں فائر پاور لانے کے لیے اپنا کامبی نیشن تبدیل کیا ہے اور ہم ابتدا ہی سے جارحانہ انداز میں کھیلنے کا ارادہ رکھتے ہیں کیونکہ پاور پلے آپ کے جیتنے کے امکانات کو بڑھانے کی کلید ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
بھارتی کرکٹر کیخلاف خاتون سے جنسی ہراسانی کے الزام میں مقدمہ درج
-
پاکستان اور بھارت اگلے ماہ ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں آمنے سامنے ہوں گے
-
پی سی بی نے اظہر محمود کو ریڈ بال کرکٹ کا قائم مقام ہیڈ کوچ مقرر کر دیا
-
’بہت چھکے ماروں گا‘، شاہین آفریدی نے بی بی ایل ڈیبیو سے قبل حارث رؤف کو خبردار کردیا
-
حارث رؤف اعدادوشمار کے لحاظ سے گزشتہ 5 سالوں میں ٹی ٹونٹی کرکٹ کے بہترین پیسر قرار
-
راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کی فلڈ لائٹس کو اپ گریڈ کرنے کا آغاز ہوگیا
-
بھارت، چھکا لگانے کے بعد بلے باز دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا
-
سابق بھارتی کرکٹر وریندر سہواگ کا امپائرز کو رشوت دیکر فیصلے تبدیل کروانے کا انکشاف
-
جیولن تھرورز کی عالمی رینکنگ جاری، ارشد ندیم چوتھے نمبر پر موجود
-
ایشیا کپ پر چھائے غیریقینی کے بادل چھٹنے لگے، ممکنہ شیڈول سامنے آگیا
-
جنوبی افریقی بیٹر نے ڈیبیو پر جاوید میانداد کا 48 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا
-
امپائر پر تنقید مہنگی پڑگئی، آئی سی سی نے ڈیرن سیمی پر جرمانہ عائد کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.