
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے اقتصادی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل اسد مجید خان کی ملاقات
جنوبی ایشیائی ممالک کے مابین اقتصادی و تجارتی ترقی کیلئے تعاون کے اہم امور پر تبادلہ خیال
جمعہ 11 اپریل 2025 20:40
(جاری ہے)
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے سیکرٹری جنرل ای سی او اسد مجید خان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں ہیومن ریسورس اور ورک فورس کے لئے بہترین کردار ادا کر سکتا ہے۔
مزید برآں ان 10 ممالک کے مابین مواصلات، توانائی، بنیادی ڈھانچے اور معدنیات کے شعبے میں باہمی تعاون کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔ عبدالعلیم خان نے بتایا کہ پاکستان میں مواصلات کے شعبے میں جدت کے لئے ڈیجیٹلائزیشن پر کام ہو رہا ہے جبکہ ایران، افغانستان اور چین کے ذریعے پاکستان سے آذربائیجان و دیگر وسط ایشیائی ریاستوں تک تجارتی روٹس فعال طور پر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے گزشتہ سال اگست میں ای سی او کے 14ویں سیکرٹری جنرل کا عہدہ سنبھالنے پر اسد مجید خان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور انہیں اس تنظیم میں پاکستان کی طرف سے ہر ممکن تعاون اور فعال کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ملاقات میں یہ بھی طے پایا کہ جون میں تہران میں ہونے والے اجلاس سے پہلے بالخصوص پاکستان اور ایران اور دیگر ممالک کے مابین تجارتی امور پر ہوم ورک مکمل کر لیا جائے گا تاکہ اس کے بعد تیزی سے پیش قدمی ہو سکے۔مزید قومی خبریں
-
پاکستانی طلبہ نے منیلا میں مصنوعی ذہانت کے بہترین استعمال پر ایوارڈ حاصل کرلیا
-
دریائے سوات، نہروں، نالوں ،جھیلوں میں عوام ،سیاحوں کے نہا نے، تیراکی ،کشتی رانی پر پابندی عائد
-
دریائے سوات واقعے کے دن موسم خراب تھا، ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوسکتا تھا، بیرسٹر سیف
-
میو ہسپتال کے وارڈز میں ایئرکنڈیشنرز بند، مریض اور تیماردار پریشانی کا شکار
-
این ڈی ایم اے کا ملک بھر میں بارش، سیلاب کے حوالے سے الرٹ جاری
-
پاکستان نے بھارتی جنگی طیارے مار گرائے تھے، بھارتی دفاعی اتاشی کا اعتراف
-
یو اے ای میں20لاکھ درہم مالیت کی جائیداد رکھنے والے پاکستانیوں کی شناخت کرلی گئی
-
سپریم کورٹ آئینی بنچ کے فیصلے کے بڑے بینفیشری مولانا فضل الرحمان ہیں، بیرسٹر سیف
-
اگلے سال ملک میں گندم اور کپاس کاشت نہیں ہوگی، کسان اتحاد کا اعلان
-
راولپنڈی میں گھر سے 5 تولے سونے کے زیورات چوری، واردات میں اپنے ہی ملوث نکلے
-
ملک بھر میں 5 جولائی تک شدید بارشوں کی پیشگوئی
-
بلوچستان کی سرزمین پر دہشتگردی کا کوئی وجود برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.