وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز ترکیہ کے دورے پر اناطولیہ پہنچ گئیں

Fگورنر پروفیسر ڈاکٹر سعد سید اوغلو نے ہوائی اڈے پر وزیراعلیٰ مریم نواز کا استقبال کیا، آج ڈپلومیسی فورم 2025ئ کے تحت منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کریں گی

ہفتہ 12 اپریل 2025 04:50

۲ لاہور،انطلولیہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اپریل2025ء)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز ترکیہ کے دورے پر اناطولیہ پہنچ گئیں۔تفصیلات کے مطابق اناطولیہ کے ڈپٹی گورنر پروفیسر ڈاکٹر سعد سید اوغلو نے ہوائی اڈے پر وزیراعلیٰ مریم نواز کا استقبال کیا۔

(جاری ہے)

ترکیہ کی خاتون اول محترمہ ایمنہ اردوان کی دعوت پر وزیراعلیٰ مریم نواز ترکیہ کا دورہ کر رہی ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کی ڈپلومیسی فورم 2025ئ کے تحت منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کریں گی اور آج خصوصی خطاب بھی کریں گی۔ ڈپلومیسی کانفرنس کا عنوان ’’تقسیم دنیا میں مستقبل کی تعمیر، تعلیم تبدیلی لانے کی ایک طاقت‘‘ رکھا گیا ہے۔ پنجاب کی سینئرصوبائی وزیر مریم اورنگزیب بھی وزیر اعلیٰ مریم نواز کے ہمراہ ہیں۔