
بانی پی ٹی آئی پہلے دن سے این آر او کی بھیک مانگ رہا ہے لیکن کوئی سننے کو تیار نہیں‘ عظمی بخاری
صحافی کالونی فیز ٹو وزیر اعلی کے اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کی ایک کڑی ہے
ہفتہ 12 اپریل 2025 22:08

(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافی کالونی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ وہ خود کو صحافی برادری کا حصہ سمجھتی ہیں اور صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گی۔
صحافی کالونی کو اسٹیٹ آف دی آرٹ بنانے کے لیے روڈا منصوبے کے تحت کام جاری ہے اور چھتیس کروڑ روپے کی لاگت سے پانی، بجلی سمیت دیگر بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ حکومت صحافیوں کو زمین خود الاٹ کرے گی اور انہیں صرف تعمیراتی چارجز ادا کرنے ہوں گے۔ ایف بلاک کے دیرینہ مسائل حل کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے عظمی بخاری نے کہا کہ اب مسائل کو مستقل بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ نو مئی کے واقعات قوم کے مفاد میں نہیں تھے اور مسلم لیگ (ن) ہی ملک میں سرمایہ کاری اور پسے ہوئے طبقات کے مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کی حکومت میں اب چھوٹے ملازمین کو قربانی کا بکرا نہیں بنایا جاتا بلکہ ذمہ داری اوپر سے طے کی جاتی ہے۔ پتنگ بازی اور کتے کے کاٹنے جیسے واقعات کی بھی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔عظمی بخاری نے واضح کیا کہ بلوچستان پاکستان کا لازمی حصہ ہے اور اندرونی و بیرونی سازشوں کو ہمیشہ کی طرح ناکام بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جو سیاستدان دہشت گردوں کی پشت پناہی کرے، وہ سیاستدان کہلانے کا حق دار نہیں۔مزید برآں عظمی بخاری نے یہ بھی اعلان کیا کہ گندم کی نقل و حمل پر اب کوئی پابندی نہیں اور مریم نواز کی قیادت میں کسانوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا تاکہ روٹی کی قیمت میں اضافہ نہ ہو۔سیکرٹری اطلاعات پنجاب سید طاہر ہمدانی نے کہا کہ صحافی کالونی کا خواب اب حقیقت میں بدل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحافی برادری کے ساتھ حکومت کا مضبوط رشتہ ہے اور باہمی تعاون سے ترقیاتی منصوبے مکمل کیے جا رہے ہیں۔صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری نے اس موقع پر کہا کہ صحافی برادری چاہتی ہے کہ فیز ٹو کا افتتاح مریم نواز خود کریں۔ انہوں نے حکومت پنجاب کا صحافیوں کی فلاح و بہبود کے اقدامات پر شکریہ ادا کیا۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان کی ترقی میں رکاوٹ پیدا کرنے والے بڑے بڑے طرم خان رگڑ دیئے جائیں گے، فیصل واوڈا
-
خیبرپختونخواہ میں سرکاری فنڈز کا 10 فیصد غیرریاستی مسلح گروہوں کو دیا جاتا ہے، مولانا فضل الرحمان
-
بستیوں کو پانی کے راستوں سے ہٹا کر نئے مقامات پر آباد کریں گے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ
-
لاہور میں قابل اعتراض پارٹی منعقد کرنے پر گرفتار خواجہ سراؤں کیخلاف درج مقدمہ خارج
-
سیلاب متاثرین سے اظہارِ ہمدردی، یو اے ای میں یومِ آزادی کی تقریبات ملتوی
-
نا اہل ،ائیر کنڈیشنڈکمروں تک محدود افسران کو ریلوے میں رہنے کوئی حق نہیں‘حنیف عباسی
-
وزیرداخلہ نے سعودی وفد سے فیلڈ مارشل کے مکالمہ کی تفصیل بتا دی
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا ممکنہ طوفانی بارشوں کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم
-
خشک سالی اور ڈیم: افغانستان میں پانی کا بحران علاقائی شکل اختیار کر گیا
-
جنگ میں غیبی مدد حاصل تھی، بھارت کے 6 طیاروں کے تباہ ہونے کی وڈیوز ہمارے پاس ہیں، وزیرداخلہ
-
خیبرپختونخواہ حکومت کے تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر کا بلیک باکس مل گیا
-
جوڈیشل کمیشن میں تحریک انصاف نو مئی میں ملوث ثابت ہو تو ضرور معذرت کریں گے، ترجمان پی ٹی آئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.