ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں مزید اضافہ، نئی قیمت 3 لاکھ 40 ہزار سے تجاوز کرگئی

4 روز میں فی تولہ سونے کی قیمت 22 ہزار600 روپے بڑھ گئی ہے، فی تولہ سونا آج ایک ہزار 800 روپے مزید مہنگا ہوگیا ہے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 12 اپریل 2025 19:22

ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں مزید اضافہ، نئی قیمت 3 لاکھ 40 ہزار سے ..
کراچی ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 12 اپریل 2025ء ) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، عالمی منڈی میں سونے کے نرخ بڑھنے پر پاکستان میں بھی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوگیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کی قیمت بڑھ گئی ہے۔ بڑے اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت بلند ترین سطح پرپہنچ گئی ہے۔

گزشتہ 4 روز میں فی تولہ سونے کی قیمت 22 ہزار600 روپے بڑھ گئی ہے۔ آج ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں مزید 1 ہزار 800 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ فی تولہ سونے کی قیمت بڑھنے کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں نئی قیمت 3 لاکھ 40 ہزار600 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی بڑھ گئی ہے۔

(جاری ہے)

10 گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 543 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

نئی قیمت 2 لاکھ 92 ہزار 9 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ یاد رہے عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 18 ڈالر بڑھنے سے نئی قیمت 3 ہزار 236 ڈالر ہو گئی ہے۔ 
دوسری جانب نیوزایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ کی انسانی امداد کے ادارے نے کہا ہے کہ وہ اپنے عملے میں 20 فیصد کمی کر رہا ہے جس سے پاکستان سمیت 60 سے زائد ممالک میں کام کرنے والے عملے کی ملازمتوں پر اثر پڑ سکتا ہے امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق اس عملے کی مجموعی تعداد 2600 ہے عملے میں کمی کی وجہ فنڈنگ میں ہونے والی وہ سخت کٹوتیاں ہیں جن کے نتیجے میں ادارے کو تقریباً 60 کروڑ ڈالر کی کمی کا سامنا ہے. اقوام متحدہ کے انسانی امور کے سربراہ ٹام فلیچر نے ایک خط میں کہاگیا ہے کہ انسانی امداد سے وابستہ برادری پہلے ہی وسائل کی کمی، حد سے زیادہ دباﺅ اور بظاہر حملوں کی زد میں تھی اور اب فنڈ میں تازہ کٹوتیوں نے صورت حال کو مزید سنگین بنا دیا ہے ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر برائے انسانی امور (اوچا) کی موجودگی اور سرگرمیاں پاکستان، کیمرون، کولمبیا، اریٹریا، عراق، لیبیا، نائیجیریا، غازی انتپ (ترکی) اور زمبابوے میں محدود کر دی جائیں گی۔