گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے میئر کراچی کی ملاقات، شہر کی بہتری کےعزم کا اظہار

ہفتہ 12 اپریل 2025 22:26

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے میئر کراچی کی ملاقات، شہر کی بہتری ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اپریل2025ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب کی ملاقات ہوئی جس میں مل کر شہر کی بہتری کےعزم کا اظہارکیاگیا ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں میئر کراچی نے گورنرسندھ کو اپنی کارکردگی سے متعلق تفصیل سے آگاہ کیا۔ گورنرسندھ نے کہا کہ کراچی معاشی حب ہے اس کی ترقی کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کی ترقی دراصل پاکستان کی ترقی ہے۔ اس موقع پرمیئر کراچی نے کہا کہ کراچی کی ترقی کیلئے دن رات کام کر رہے ہیں۔