ایران میں 8 پاکستانی مزدوروں کو قتل کر دیا گیا

ایرانی صوبے سیستان میں ورکشاپ میں کام کرنے والے پاکستانیوں کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 12 اپریل 2025 21:09

ایران میں 8 پاکستانی مزدوروں کو قتل کر دیا گیا
تہران (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12اپریل 2025) ایران میں 8 پاکستانی مزدوروں کو قتل کر دیا گیا، ایرانی صوبے سیستان میں ورکشاپ میں کام کرنے والے پاکستانیوں کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایران میں پاکستانی مزدوروں کو قتل کر دیے جانے کی لرزہ خیز واردات پیش آنے کا انکشاف ہوا ہے۔

(جاری ہے)

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایرانی صوبے سیستان بلوچستان میں ایک ورکشاپ میں کام کرنے والے 8 پاکستانیوں کو قتل کر دیا گیا۔ پاکستانی مزدور ہفتہ کی صبح کو ورکشاپ میں کام میں مصروف تھے جب انہیں وہاں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ قتل کیے جانے والے 8 پاکستانیوں میں سے 5 کی شناخت کر لی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ جن 5 پاکستانیوں کی شناخت ہوئی، ان کا تعلق صوبہ پنجاب سے ہے۔