
جو سیاستدان دہشت گردوں کی پشت پناہی کرے وہ سیاستدان کہلانے کا حق دار نہیں
بلوچستان پاکستان کا لازمی حصہ ہے تمام سازشوں کو ہمیشہ کی طرح ناکام بنایا جائےگا، گندم کی نقل وحمل پر اب کوئی پابندی نہیں، کسانوں کا تحفظ یقینی بنائیں گے تاکہ روٹی کی قیمت میں اضافہ نہ ہو، وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری
ثنااللہ ناگرہ
ہفتہ 12 اپریل 2025
22:07

(جاری ہے)
اس موقع پر انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ نہ صرف ایف بلاک کے ترقیاتی کام مکمل ہو رہے ہیں بلکہ صحافی کالونی فیز ٹو کا افتتاح بھی جلد متوقع ہے اور ہماری خواہش ہے کہ فیز ٹو کا افتتاح محترمہ مریم نواز شریف کریں۔
اس موقع پر صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری نے کہا کہ وہ خود کو صحافی برادری کا حصہ سمجھتی ہیں اور صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گی، صحافی کالونی کے ایف بلاک میں 36 کروڑ روپے کی لاگت سے پانی، بجلی اور دیگر بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں گی،صحافی کالونی فیز ٹو وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے "اپنی چھت اپنا گھر" پروگرام کا تسلسل ہے، صحافی کالونی کو سٹیٹ آف دی آرٹ بنایا جائے گا، انہوں نے کہا کہ فیز ٹو میں حکومت صحافیوں کو زمین خود الاٹ کرے گی اور انہیں صرف تعمیراتی اخراجات آسان اقساط میں ادا کرنے ہوں گے، انہوں نے کہا کہ پریس کلب میں سولر بیک اپ کو بڑھایا جائے گا جبکہ کینٹین، انشورنس اور دیگر فلاحی کاموں کو بھی مزید بہتر بنایا جائے گا۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ ”بلوچستان پاکستان کا لازمی حصہ ہے اور اندرونی و بیرونی سازشوں کو ہمیشہ کی طرح ناکام بنایا جائے گا۔“ انہوں نے کہا کہ جو سیاستدان دہشت گردوں کی پشت پناہی کرے، وہ سیاستدان کہلانے کا حق دار نہیں۔ مزید برآں عظمیٰ بخاری نے یہ بھی اعلان کیا کہ گندم کی نقل و حمل پر اب کوئی پابندی نہیں اور مریم نواز کی قیادت میں کسانوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا تاکہ روٹی کی قیمت میں اضافہ نہ ہو۔ سیکرٹری اطلاعات پنجاب سید طاہررضا ہمدانی نے کہا کہ صحافی کالونی کا خواب اب حقیقت میں بدل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحافی برادری کے ساتھ حکومت کا مضبوط رشتہ ہے اور باہمی تعاون سے ترقیاتی منصوبے مکمل کیے جا رہے ہیں۔ صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری نے حکومت پنجاب کا صحافیوں کی فلاح و بہبود کے اقدامات پر شکریہ ادا کیا اور ایف بلاک میں ترقیاتی کاموں کی تکمیل کیلئے پریس کلب کی ایف بلاک ڈویلپمنٹ کمیٹی کے سربراہ و سینئر نائب صدر افضال طالب ، معاونین جوائنٹ سیکرٹری عمران شیخ اور ممبر گورننگ باڈی رانا شہزاد احمد کی خدمات کو سراہا، انہوں نے مزید کہا کہ سینئر نائب صدر افضال طالب نے ایف بلاک کے ترقیاتی کاموں میں موثر کردار ادا کیا ہے جس کی بدولت ہم آج بجلی کی تنصیب کا افتتاح کر رہے ہیں جبکہ جوائنٹ سیکرٹری عمران شیخ اور ممبر گورننگ باڈی رانا شہزاد نے انکی بہترین معاونت کی ہے ۔مزید اہم خبریں
-
چارسدہ ، نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی کار پر فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید محکمہ صحت کا ملازم شدید زخمی
-
پاکستان پر ممکنہ حملے کی تیاری، بھارت نے سرحدی علاقے خالی کروالیے
-
ملکی تاریخ کا سب سے بڑا مالیاتی سکینڈل، خیبر پختونخوا ہ کے سرکاری بینک اکاﺅنٹس سے 40 ارب روپے سے زائد کی خوردبرد کا انکشاف
-
مانیٹری پالیسی کا اعلان 5 مئی کو کیا جائے گا، شرح سود میں کمی کا امکان
-
'پاکستان پہلے حملہ نہیں کرے گا، لیکن پیچھے بھی نہیں ہٹے گا'
-
بھارت کا بیانیہ عالمی سطح پر ناکام، دوست ملک ڈٹ کر پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، وزیرخارجہ
-
یمن: حوثیوں کے خلاف جنگ، امریکہ کو مہنگی پڑ رہی ہے
-
بھارتی رافیل طیاروں کی اپنی فضائی حدود میں پٹرولنگ، پاکستان ائیرفورس کی نشاندہی کرنے پر بھارتی طیارے بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر فرار ہوگئے
-
جنوبی وزیرستان، ایف سی چیک پوسٹ کے قریب دھماکہ،2 بچے جاں بحق ایک زخمی
-
ٹیکس کی ادائیگی میں تنخواہ دار طبقہ سرفہرست، مزید انکم ٹیکس لینے کا ہدف مقرر
-
مجھے تو سلمان صفدر سے ضروری ملنا تھا وہ کدھر ہیں،عمران خان نے ملاقات کیلئے آنے والے وکلاء سے پوچھا کہ آپ کیسے اندر آجاتے ہیں؟ علیمہ خان
-
ایسے اقدامات دشمن کیلئے قیمتی انٹیلی جنس معلومات فراہم کرسکتے ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.