Live Updates

پاکستان سنی تحریک راوی روڈ کے زیراہتمام لبیک یا اقصیٰ احتجاجی مظاہرہ

اسرائیلی وزیراعظم کا پتلا بھی نذر آ تش کیا گیا،فلسطین کی آزادی جہاد کے بغیر ممکن نہیں‘ مقررین کا خطاب

اتوار 13 اپریل 2025 11:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2025ء)پاکستان سنی تحریک راوی روڈ لاہور کے زیراہتمام نزد پولیس چوکی سبزی منڈی میں لبیک یا اقصیٰ احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت پاکستان سنی تحریک کے رہنما اورمذہبی سکا لر صاحبزادہ نعمان شاکر ، پاکستان سنی تحریک ضلع لاہور کے جوائنٹ سیکرٹری محمد سلیم قادری نے کی، مظاہرین نے اسرائیلی جارحیت اور ظلم ستم کے خلاف شدید نعرے بازی کی ، اس موقع پر اسرائیلی وزیراعظم کا پتلا بھی نذر آ تش کیا گیا۔

(جاری ہے)

مقررین نے اس موقع پر کہاکہ فلسطین و غزہ کی آزادی بغیر جہاد کے ممکن نہیں، امریکہ کی سرپرستی میں اسرائیل فلسطینیوں پر تاریخ کے بدترین مظالم ڈھا رہا ہے، ایسے حالات میںمسلم حکمران ایک مجرم کا کردار ادا کررہے ہیں اور فلسطینیوں کو بے یارومددگار چھوڑ دیا گیا ہے،فلسطین کی مظلوم خواتین، بچے، بزرگ امت مسلمہ کو مدد کے لئے پکار رہے ہیں لیکن مسلم حکمرانوں کے دلوں میں ذرا بھی رحم نہیں آیا۔ حالانکہ غاصب یہود کا علاج صرف جہاد ہے۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات