
بھارت میں وقف قانون کے خلاف احتجاج کے دوران تشدد سے3 افراد ہلاک، تھانوں پر حملے، ٹرینیں معطل
اتوار 13 اپریل 2025 16:00
(جاری ہے)
جنگی پور میں وقف ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کے دوران مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔
مظاہرین نے پتھرا ئوکیا اور بھارتی فورسز کی گاڑیوں کو آگ لگا دی۔ جھڑپوں میں متعدد پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ حکام نے علاقے میں عوامی اجتماعات پر پابندی عائد کردی ہے۔ مغربی بنگال کی ہوم سیکرٹری نندنی چکرورتی نے جنگی پور میں انٹرنیٹ معطل کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔جمعہ کی دوپہر کو مظاہرین نے دھولیاں کے قریب شاجورمور کراسنگ پر نیشنل ہائی وے بلاک کر دیا۔ایک پولیس افسرنے بتایا کہ جب پولیس اہلکاروں نے ہائی وے کو کھولنے کی کوشش کی تو ان پر پتھرا ئوکیا گیا۔ مظاہرین نے علاقے میں ایک پولیس جیپ اور ایک موٹر سائیکل کو آگ لگا دی۔ خبررساں ایجنسی پی ٹی آئی نے بتایا کہ تشدد کے سلسلے میں سوتی سے تقریبا 70 اور سمسر گنج سے 41افراد کو گرفتار کیا گیا۔مشرقی ریلوے نے بتایا کہ تقریبا 5000 مظاہرین نے ریلوے ٹریک کو بھی بلاک کر دیا تھا جس کے نتیجے میں دو مسافر ٹرینیں منسوخ کردی گئیں اور چار ایکسپریس ٹرینوں کا رخ موڑ دیا گیا۔ریلوے کے ایک عہدیدارنے صحافیوں کو بتایا کہ دھولی گنگا اور نمتیتا سٹیشنوں کے درمیان ایک کراسنگ پھاٹک کو مظاہرین نے نقصان پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں شاجورمور کراسنگ سے گزرتے ہوئے مظاہرین نے روکا اور پولیس نے انہیں باہر نکال دیا۔اسلامی قانون کے مطابق وقف کی جائیداد کسی مذہبی، تعلیمی یا خیراتی مقصد کے لیے وقف کی جاسکتی ہیں۔نریندر مودی کے ناقدین کا کہنا ہے کہ ہندوتوا حکومت جارحانہ انداز میں آر ایس ایس کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے اوربھارت ایک فسطائی اور ہندو ریاست بن چکی ہے۔ان کا کہنا ہے جب سے مودی بھارت کے وزیر اعظم بنے ہیں ملک کی فوج ، پولیس اوربیوروکریسی سمیت تمام ادارے ہندوتوا کے رنگ میں رنگ گئے ہیں۔ راہول گاندھی پہلے ہی بتاچکے ہیں کہ دنیا کی سب سے بڑی نام نہادجمہوریت میں ہندوئوں کے علاوہ دوسروں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔ راہول کا یہ بیان کہ مسلمانوں کے بعد عیسائی اور سکھ ہندوتوا حکومت کا اگلا ہدف ہیں، مودی حکومت کے تحت بھارت میں تمام اقلیتوں میں پائے جانے والے خوف اور عدم تحفظ کو ظاہر کرتا ہے۔ مخالفین نے افسوس کا اظہار کیا ہے کہ بھارت میں اقلیتوں کی جائیدادیں، جانیں، عزتیں اور مذہبی آزادی ہندو انتہا پسندوں کے رحم و کرم پر ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب میں منشیات سمگلنگ پر پاکستانی شہری کو سزائے موت
-
سعودی شہریوں میں بے روزگاری کی شرح تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی
-
امریکہ کے ساتھ معاہدہ ہوا تو افزدوہ یورینیم بیرون ملک منتقل کردیں گے، حق سے دستبردار نہیں ہوں گے، ایران کا دوٹوک مؤقف
-
حج کے مناسک مکمل کرنے کے بعد 38,206 پاکستانی عازمین حج مدینہ منورہ پہنچ گئے ، پوسٹ حج مرحلہ کاباقاعدہ آغاز
-
مودی کے تیسرے دور حکومت کے پہلے برس نفرت انگیز جرائم میں اضافہ ہوا ہے، رپورٹ
-
شیخ حمدان کا بغیر کسی پروٹوکول دبئی مال کا دورہ
-
اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کے کئی علاقوں میں جبری انخلا کے نئے احکامات جاری
-
ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی میں روانڈا اور کانگو میں تاریخی امن معاہدہ
-
ایران پر دوبارہ حملے کا امکان ہے، امریکی صدر
-
علاقائی کشیدگی کے باعث سعودی عرب کی فضائی حدود روزانہ 1330 پروازوں کی گزرگاہ بن گئی
-
سعودی عرب نے بڑی مقدار میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی، چار ملزمان گرفتار
-
غزہ میں خوراک کی تلاش موت کی سزا نہیں بننی چاہیے،گوتریس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.