Live Updates

پی ایس ایل 10، لاہور قلندرز کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 220 رنز کا ہدف

فخر زمان اور سیم بلنگز کی نصف سنچریاں، ابرار کی 2 وکٹیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 13 اپریل 2025 21:49

پی ایس ایل 10، لاہور قلندرز کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 220 رنز ..
راولپنڈی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 13 اپریل 2025ء ) پاکستان سپرلیگ 10 کے چوتھے میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 220 رنز کا ہدف دیا ہے۔ 
راولپنڈی میں کھیلے جارہے پاکستان سپرلیگ کے چوتھے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ 
لاہور قلندرز نے گلیڈی ایٹرز کی دعوت پر بیٹنگ کا آغاز کیا تو فخر زمان اور محمد نعیم اوپننگ کیلیے آئے۔

محمد نعیم 10 رنز کی اننگز کھیل کر ابرار کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے، یوں قلندرز کی پہلی وکٹ 17 رنز پر گری۔ 
فخر زمان نے 67 رنز کی اننگ کھیلی، ان کی اننگ میں 3 چھکے اور 7 چوکے شامل تھے۔ سیم بلنگز 19 گیندوں پر نصف سنچری بنا کر ناقال شکست رہے، سیم بلنگز نے 4 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 50 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

ان کے علاوہ عبداللہ شفیق اور ڈیرل مچل نے 37، 37 رنز بنائے، سکندر رضا 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

 
لاہور قلندرز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 219 رنز بنائے۔ 
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے عقیل حسین اور ابرار احمد نے 2 ،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، فہیم اشرف اور عثمان طارق نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ 
لاہور قلندرز کے سکواڈ میں فخر زمان، محمد نعیم، عبداللہ شفیق، ڈیرل مچل، سیم بلنگز، سکندر رضا، جہاں داد خان، شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، راشد حسین، حارث رؤف، آصف آفریدی شامل ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا سکواڈ سعود شکیل، فن الین، حسن نواز، کوشال مینڈس، رلی روسو، شعیب ملک، فہم اشرف، عقیل حسین، محمد عامر، ابرار احمد اور عثمان طارق پر مشتمل ہے۔ 
پوائنٹس ٹیبل پوائنٹس ٹیبل پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 4 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جس نے میچ کھیلا اور فتح حاصل کی۔ دوسرے نمبر پر اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم دو پوائنٹس کے ساتھ ہے اور اسے بھی ایک میچ میں فتح حاصل ہوئی ہے۔ اسی طرح تیسرے پر کراچی کنگز، چوتھے پر ملتان سلطانز، پانچویں پر لاہور قلندرز اور چھٹے پر پشاور زلمی کی ٹیم موجود ہے۔
Live پی ایس ایل 10 سے متعلق تازہ ترین معلومات